قرض

قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

فتوی نمبر :
78305
| تاریخ :
2024-09-28
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمی سمیع اللہ نے ایک دوکان نقد (10000000) ایک کروڑ کی خریدی، جس میں بائع کو میں نے ( 5000000)پچاس لاکھ روپے ادا کئے جو میرے پاس تھے، اور باقی (5000000 ) پچاس لاکھ میرے ماموں نے مالک مکان کو ادا کئے اور شرط یہ لگائی کہ یہ پیسے (5000000 ) مجھے (ماموں) کو ادا کرنے تک آپ مجھے اس دو کان کا کرایہ مثلا ماہانہ (20000) بیس ہزار ادا کرینگے ۔ اب سوال یہ ہے کہ میرے ماموں کےلئے یہ پیسے بطور کریہ لینا درست ہے یا نہیں ؟ اور اگر لی ہو تو اس میں کیا حکم ہوگا ؟
نوٹ : ماموں نے مذکور رقم بطور قرض دی ہے، اس میں شرکت وغیرہ کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی طرح کی کمی بیشی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائل کے ماموں نے سائل کے ساتھ مشترکہ طور پر دکان نہ خریدی ہو، بلکہ سائل کو پچاس لاکھ روپے بطور قرض دئیے ہوں، تو ایسی صورت میں سائل کے ماموں کا قرض کی رقم واپس لینے تک سائل سے ہر ماہ دکان کے کرایہ کے نام سے دو ہزار روپے وصول کرنا قرض پر منافع (جو سود کے زمرے میں آتا ہے) وصول کرنے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے، او راب تک جتنی رقم وہ اس مد میں وصول کر چکا ہے، وہ سائل کو واپس کرنا اور دونوں کو اس سودی معاملے پر توبہ واستغفار کرنا اور آئندہ کے لئے سودی معاملے سے اجتناب لازم اور ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَذَرُواْ مَا بَقِيَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ، فَإِن لَّم تَفعَلُواْ فَأذَنُواْ بِحَربٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ إِن تُبتُم فَلَكُم رُءُوسُ أَموَٰلِكُم لَا تَظلِمُونَ وَ لَا تُظلَمُونَ (سورۃ البقرہ، الآیۃ:278-279)۔
و فی صحيح مسلم : عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء (‌‌باب لعن آكل الربا ومؤكله، ج 5، ص50، رقم : 1598، ط: دار الطباعة العامرة، تركيا)۔
وفی السنن الكبرى للبيهقي : عن فضالة بن عبيد صاحب النبى صلى الله عليه وسلم أنه قال: كل قرض جر منفعة ‌فهو ‌وجه ‌من ‌وجوه ‌الربا. (‌‌باب: كل قرض جر منفعة فهو ربا ، ج 11، ص294، رقم : 11037، ط: مركز هجر للبحوث والدراسات العربية والإسلامية، القاهرة)۔
و فی الدر المختار : وفي الأشباه ‌كل ‌قرض ‌جر ‌نفعا ‌حرام ‌فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن الخ (فصل في القرض، ج 5، ص166، ط: سعيد)۔
وفي رد المحتار : تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به الخ (مطلب كل قرض جر نفعا حرام، ج 5، ص166، ط: سعيد)۔
وفيه أيضا : والحاصل : أنه ‌إن ‌علم ‌أرباب ‌الأموال ‌وجب ‌رده ‌عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبهالخ (مطلب فيمن ورث مالا حراما، ج 5، ص99، ط: سعيد)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78305کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات