مسائل قربانی

زکوۃ اور قربانی کے نصاب میں فرق

فتوی نمبر :
65740
| تاریخ :
2023-06-27
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

زکوۃ اور قربانی کے نصاب میں فرق

زکوۃ اور قربانی کے نصاب میں کیا فرق ہے؟ آسان الفاظ میں بتادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زکوۃ اور قربانی کے مقدارِ نصاب میں تو کوئی فرق نہیں بلکہ اگر کسی عاقل بالغ مسلمان شخص کے پاس صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا، اور اگر صرف چاندی ہو تو ساڑھے باون تولہ چاندی، یا یہ دونوں اگرچہ انفرادی حیثیت میں مقدار نصاب سے کم ہوں لیکن ان دونوں کا مجموعہ یا روز مرہ اخرجات سے زائد کیش رقم، سامانِ تجارت یا گھریلو ضروریات سے زائد سامان وغیرہ کے ساتھ ملا کر مجموعی مالیت ساڑھے باون چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے تو یہ شخص صاحبِ نصاب کہلائیگا۔
تاہم قربانی اور زکوۃ کے واجب ہونے کے نصاب میں فرق یہ ہے کہ زکوۃ صرف اس مال پر فرض ہوتی ہے جو عادۃً بڑھتا ہے، جیسے مالِ تجارت، یا مویشی، یا سونا چاندی اور نقدی، اور اس پر سال بھی گزرجائے، اس کے علاوہ ذاتی مکان، دکان، برتن، فرنیچر، اور دوسرے گھریلو سامان، ملوں، کارخانوں کی مشینری ، جواہرات خواہ کتنے ہی قیمتی ہوں (اگرچہ ضرورت سے زائد ہوں) اگر تجارت کے لۓ نہ ہوں تو ان پر زکوۃ فرض نہیں ہے۔
جب کہ قربانی اور صدقۂ فطر، اور زکوۃ وصولی کے لۓ غیر مستحق ہونے کے نصاب میں درجِ بالا نصاب میں خلقتاً یا عادۃً بڑھنے کا قید ملحوظ نہیں اور نہ ہی اس پر سال کا گزرنا شرط ہے، بلکہ ایامِ قربانی میں درجِ بالانصاب میں سونا چاندی یا درج باقی تمام اشیاء اگر ضرورت سے زائد ہوں اگرچہ تجارتی غرض کے لۓ نہ بھی ہوں، تب بھی وہ شخص صاحبِ نصاب کہلائیگا، اور اس کی وجہ سے قربانی واجب ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار):واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر (لا الذكورة فتجب على الأنثى)، خانية.
(قوله: واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل: تلزم لو قيمته نصاباً،...الخ (6/ 312)۔
الفتاوى الهندية:وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلاً عن حوائجه الأصلية، كذا في الاختيار شرح المختار، ولايعتبر فيه وصف النماء، ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية، ووجوب نفقة الأقارب، هكذا في فتاوى قاضي خان اھ(1/ 191)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65740کی تصدیق کریں
1     1525
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات