ہم اپنے مرحوم بچے کے نام کی قربانی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکیت اس کے نام سے آئی ہے، تو قربانی مجھے اپنے بچے کے نام کی کرنی چاہیۓ یا اپنے نام کی؟
اگر سائلہ یا اس کا شوہر یا دونوں صاحبِ نصاب ہوں، تو پہلے انہیں اپنی طرف سے واجب قربانی کرنا لازم ہے، البتہ اپنی قربانی کرنے کے ساتھ اگر مرحوم بچے کی طرف سے بھی نفلی قربانی کرنا چاہے، تو یہ بلاشبہ جائز اور درست ہے ،تاہم اپنی واجب قربانی چھوڑ کر مرحوم بچے کی طرف سے نفلی قربانی پر اکتفاء کرنا شرعاً جائز نہیں۔