طلاق

غصے میں دی گئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
66172
| تاریخ :
2023-07-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غصے میں دی گئی طلاق کا حکم

السلام علیکم
مفتی صاحب میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوا ,میں پہلے اسکو سمجھاتا رہا مگر جب اس نے میرے مرے ہوۓ والد کو گالی نکالی تو میں اپنا ہوش و حواس کھو بیٹھا , اس قدر جنونی کیفیت تھی کہ میں نےبیوی کو تین طلاق بول دیں اورجب میں یہ الفاظ ادا کررہا تھا ایسے لگا کہ میں کہیں آسمان میں ہوں , مجھے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے فیملی معاملات کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکا ہوں ,بات بات پرغصہ اس قدر کہ پاگل ہوجاتا ہوں , جب میں نے یہ الفاظ ادا کیے تو اس وقت میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں اپنےہوش و حواس مکمل طور پر کھو چکا تھا , مجھے تب ہوش آیا جب میں یہ الفاظ ادا کرچکا , معافی کے ساتھ یہ بھی بتادوں کہ میں نےکچھ دنوں سے ذہنی دباؤ , ہائی شوگر اور بلڈپریشر کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر کے مشورے پر چرس کے ایک دو سیگریٹ پینا شروع کیے ہیں , اس حوالےسےدین و قانون کی روشنی میں بتائیں کہ کیا اسطرح طلاق واقع ہوجاتی ہے ؟ نیز ایک طلاق چھ ماہ قبل اپنی بیوی کو دی تھی جسکے فوری بعد رجوع کرلیا تھا تو اب دین کے احکامات کی روشنی میں کیا حکم ہے ؟ کیا ہم میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصہ کی حالت میں دی جانے والی طلاق بھی شرعاً واقع ہوجاتی ہے، اس لۓ سائل نے پہلے ایک طلاق اور رجوع کے بعد اب حالیہ واقعہ میں جب تین مرتبہ طلاق دیدی ہے، تو اس سے اس کی بیوی پر بقیہ دو طلاقیں بھی واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہٰیں ہوسکتا، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتاہے، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد کسی بھی دوسری جگہ عقدِ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66172کی تصدیق کریں
0     579
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات