اگرکسی شخص پر روزے کی حالت میں جنابت آجائے،اور اسی حالت میں وہ شخص خوراک کرے،تو اس حالت میں روزہ ٹوٹ جائیگا یا نہیں؟اور اگر روزہ ٹوٹ گیا تو کیا کفارہ لازم ہوگا ؟یاصرف قضا لازم ہوگی؟اور یا قضا مع الکفاره لازم ہوگا ؟
صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کو اگر روزے کی حالت میں غسل واجب ہو جانے کی وجہ سے روزہ فاسد نہ ہونے کا علم نہ ہو،اور وہ اس گمان پر کہ جنابت کی وجہ سے روزہ ٹوٹ چکا ہے،کچھ کھا پی لیتا ہے،تو ایسی صورت میں شخصِ مذکور پر اس روزہ کی فقط قضا لازم ہوگی،کفارہ لازم نہ ہوگا،تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہوتو اس کی مکمل وضاحت کرکے مکرر معلوم کیا جا سکتا ہے۔
كما في الدر المختار:( أو أكل) أو جامع ( ناسيا) أو احتلم أو أنزل بنظر أو ذرعه القئ ( فظن انہ أفطر فأكل عمداً) للشبھة ولو علم عدم فطره لزمته الكفارة اھ (2 /401) ۔
وفي رد المحتار تحت قوله:(قوله فأكل عمدا) وكذا لو جامع عمداً كما في نور الأيضاح فالمراد بالأكل الِأفطار (قوله للشبھة) علۃ للكل قال في البحر:وانما لم تجب الكفارة بأفطاره عمداً بعد أكله أو شربه أو جماعہ ناسيا(الى قوله)وكذا لو زرعه القئي وظن أنه يفطره فأفطر فلا كفارة عليه لوجود الشبھۃ وكذا لو احتلم للتشابه في قضاء الشهوة وإن علم أن ذلك لا يفطره فعليه الكفارة لأنه لم توجد شبھة الأشتباہ ولا شبہة الأختلاف اھ(2/ 402) ۔
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0