طلاق

بیوی کو جواب میں "تم بھی مجھ پر حرام ہو "کہنےسے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
67775
| تاریخ :
2023-09-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو جواب میں "تم بھی مجھ پر حرام ہو "کہنےسے طلاق کا حکم

Hum husband wife me kisi baat p shadeed larai hogae jis me pehle bivi ne kaha k Tum mjhe pe Haram ho jawaban meine b kaha K Tum b
mujh P Haram ho.Kia aesi Surat me ek talaq waqiah hogae or tajdeed e nikah hoga.meri bivi is waqt mere sath hi Hain. Ye Waqai Abhi do Roz qabal ka ha or humne koi azdawaji talluq b Qaim nhi Kia q K Meri bivi is waqt haiz Ki halat me hain
ترجمہ: ہم میاں بیوی میں کسی بات پہ شدید لڑائی ہوگئی ، جس میں پہلے بیوی نے کہا کہ تم مجھ پہ حرام ہو ،جواباً میں نے بھی کہا کہ تم بھی مجھ پہ حرام ہو ،کیا ایسی صورت میں ایک طلاق واقع ہوگئی؟ اور تجدیدِ نکاح ہوگا ؟ میری بیوی اس وقت میرے ساتھ ہی ہے ،یہ واقعہ ابھی دو روز قبل کا ہے اور ہم نے کوئی ازدواجی تعلق بھی قائم نہیں کیا ،کیونکہ میری بیوی اس وقت حیض کی حالت میں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو مذکور جملہ " تم بھی مجھ پہ حرام ہو" کہہ دیا تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکر دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے ،لہذا اب بغیر تجدید نکاح کے ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنا شرعاً جائز نہیں اور عورت عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی،تاہم اگر دوبارہ باہم میاں بیوی کی طرح زندگی گزارنا چاہیں تو دوران عدت بھی گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ نکاح کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں اور اس صورت میں سائل کو آئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ،اسلئے آئندہ طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: والحاصل أن المتأخرين خالفوا المتقدمين في وقوع البائن بالحرام بلا نية حتى لا يصدق إذا قال لم أنو لأجل العرف الحادث في زمان المتأخرين فيتوقف الآن وقوع البائن به على وجود العرف كما في زمانهم اھ (3/299)-
و فی التاتارخانیۃ: فی قولہ انت علی حرام ولم ینو العدد فھی واحدۃ وان لم ینو الطلاق فھو یمین نوی الیمین او لم ینو والفتوی علی انہ یقع الطلاق البائن وان لم ینو لغلبۃ استعمال ھذہ اللفظۃ فی ھذہ البلاد اھ (3/304)
و فی الھندیۃ:إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها اھ (4/473)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67775کی تصدیق کریں
0     423
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات