طلاق

شادی سے قبل معلق طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
67883
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شادی سے قبل معلق طلاق کا حکم

میں محمد عمر ایوب "عائشہ حفیظ الرحمٰن بنت حفیظ الرحمن خان کے علاوہ جس سے جب بھی نکاح کروں یا کوئی اور انسان جب بھی میری اجازت سے یا اجازت کے بغیر میرا نکاح عائشہ حفیظ الرحمٰن کے علاوہ کسی اور سے کرے گا تو اس عورت کو قبول کرتے ہی 3 طلاق ہونگی"بندہ نے یہ الفاظ بولے اور لکھے بھی ہیں، حالانکہ بندہ کاابھی تک کوئی نکاح نہیں ہوا؟ اب بندہ کے نکاح اور طلاق کا کیا حکم ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جو الفاظ ادا کیے ہیں "میں عمر ایوب ،عائشہ کے علاوہ جس سے جب بھی نکاح کروں،یا کوئی اور انسان جب بھی میری اجازت سے یا میری اجازت کے بغیر میرا نکاح عائشہ کے علاوہ کسی اور سے کرے گا ،تو اس عورت کو قبول کرتے ہی تین طلاق ہونگی"ان الفاظ سےتین طلاقیں معلق ہو چکی ہیں ،لہذا سائل مذکور لڑکی مسماۃ عائشہ حفیظ الرحمن بنت حفیظ الرحمن خان کے علاوہ جب بھی کسی اور لڑکی سے نکاح کرے گا ،یا کوئی اور سائل کانکاح کروائے گا،تو سائل کا نکاح ہوتے ہی اس لڑکی پر تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار :(وأ لفاظ الشرط) أي علامات وجود الجزاء (كلما و متى و متى ما) و نحو ذلك(و فيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعا ل وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت اھ(3/355)۔
و فی الفتاوى الهندية :و إ ذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق اھ(1/420)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67883کی تصدیق کریں
0     482
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات