طلاق

کیا دو طلاقیں دینے کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
67971
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا دو طلاقیں دینے کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے ؟

ترجمہ : پہلی طلاق کے بعد اگر شوہر دوسری طلاق نہ دے، اور بیوی کو پاس بھی نہ رکھے تو عورت کیلئے کیا حکم ہے؟اس کا مقصد لڑکی کو گھر میں بٹھا کے اس کا ٹائم ضائع کرنا ہے، کیونکہ وہ آدمی اپنی دوسری بیوی کے پاس رہنا چاہتا ہے، عورت کے پاس کیا حق ہے، شریعت کے حوالہ سے کیا دوسری طلاق خود بخود ہو جائے گی ؟ کیا عورت کو کسی اور جگہ شادی کیلئے خلع لینی ہوگی ؟یا عورت کو تین طلاق مرد سے لینے لازمی ہے؟ عورت اب اس آدمی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ، تو شریعت میں علیحدگی کا کیا طریقہ ہے ؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں، اور لڑکی کے حق کے متعلق بتا دیں۔نوٹ شخصِ مذکور نے پہلی مرتبہ ایک تحریری طلاق دے دی تھی، اس کے بعد اب دوسری مرتبہ بھی تحریری طلاق دے دی،تحریر طلاق نامہ سوال کے ساتھ منسلک ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اورمبنی پر حقیقت ہواس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہواور واقعۃً شخصِ مذکور نے اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دیکر دورانِ عدت یا رجوع کے بعد دوسری طلاق بھی دیدی ہو جیسا کہ منسلکہ طلاق نامہ میں درج ہے تو اس سے شخصِ مذکور کی بیوی پر دوسر ی طلاق بھی واقع ہوگئی ہے ،البتہ شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہے، لیکن اگر شوہر دور انِ عدت زبانی طور پر یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قا ئم کر کے رجوع نہ کرے تو عدت گزرنے پر دونوں کا نکاح ختم ہوجائے گا ،اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) و لو بالفارسية (كطلقتك و أنت طالق ومطلقة)اھ(3/247)۔
و فی الهندية :و فيه أيضا رجل استكتب من رجل آخر إلى امرأته كتابا بطلاقها و قرأه على الزوج فأخذه و طواه وختم وكتب في عنوانه و بعث به إلى امرأته فأتاها الكتاب و أقر الزوج أنه كتابه فإن الطلاق يقع عليها اھ(ـ1/379)۔
و فی الہدایۃ : "و إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة:231] من غير فصل و لا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك اھ(2/254)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67971کی تصدیق کریں
0     913
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات