زراعت

اگر زمیندار ،زمین کے مالک کو پیداوار کا ساتواں حصہ دے تو یہ جائز ہے؟

فتوی نمبر :
68691
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / زراعت

اگر زمیندار ،زمین کے مالک کو پیداوار کا ساتواں حصہ دے تو یہ جائز ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے کہ ایک شخص کی زمین ہے, دوسرا اس پر گندم اگاتا ہے, پیداوار کا ساتواں حصہ جو اسی زمین کا ہو مالک لے لیتا ہے؟آیا یہ صورت جائز ہے یا نہیں؟ نیز اس عقد کو شریعت کی اصطلاح میں کیا کہتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور عقد کو شریعت کی اصطلاح میں عقدِ " مزارعت " کہتے ہیں،چنانچہ اگر مالک کی طرف سے صرف زمین ہو اور بقیہ اشیاء (یعنی گندم،محنت ،ٹریکٹر وغیرہ) دوسرے شخص کی طرف سے ہوں اور اخراجات وغیرہ نکالنے کے بعد باقی ماندہ کا ساتواں حصہ مالک زمین کے لئے طے ہو ، تو یہ معاملہ شرعاً جائز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة: الزرع هو الإنبات لغة و شرعا، و المتصور من العبد التسبب في حصول النبات، و قد وجد من أحدهما بالعمل و من الآخر بالتمكين منه بإعطاء الآلات إلا أنه اختص العامل بهذا الاسم في العرف كاسم الدابة لذوات الأربع اھ (6/274)۔
و فی بدائع الصنائع: الشرائط التي ترجع إلى الخارج من الزرع(و منها) : أن يكون ذلك البعض من الخارج معلوم القدر من النصف و الثلث و الربع و نحوه؛ لأن ترك التقدير يؤدي إلى الجهالة المفضية إلى المنازعة؛ و لهذا شرط بيان مقدار الأجرة في الإجارات كذا هذا (و منها) : أن يكون جزءا شائعا من الجملة حتى لو شرط لأحدهما قفزانا معلومة لا يصح العقد؛ لأن المزارعة فيها معنى الإجارة، و الشركة تنعقد إجارة ثم تتم شركة اھ (6/177)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68691کی تصدیق کریں
0     998
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ادھار رقم دے کر کاشت کاری کا حصہ لینا

    یونیکوڈ   زراعت 0
  • اگر زمیندار ،زمین کے مالک کو پیداوار کا ساتواں حصہ دے تو یہ جائز ہے؟

    یونیکوڈ   زراعت 0
  • زراعت میں شرکت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   زراعت 0
  • زراعت کی جائز صورتوں کی تفصیل

    یونیکوڈ   زراعت 0
  • درختوں کو کرایہ پر دینے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   زراعت 0
  • زمین کو مزارعت کیلئے کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   زراعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات