طلاق

طلاق کے بعد بیوی کا جبرا شوہر کے گھر میں رہنا

فتوی نمبر :
69076
| تاریخ :
2023-11-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے بعد بیوی کا جبرا شوہر کے گھر میں رہنا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں نے آج سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل اپنی منکوحہ بیوی کو دو طلاقیں دی تھیں، اور اس کے بعد میں نے کسی قسم کا رجوع نہیں کیا، اور عدت کا زمانہ گزر چکا ہے ، لیکن اس کے باوجود وہ عورت میرے گھر میں بیٹھی ہوئی ہے میرا مکان خالی نہیں کررہی ، میری بارہ (12) سال کی بیٹی بھی اس کے پاس ہے ، جس کی تربیت غلط ہاتھوں میں ہے ، میں نے یہ معلوم کرنا ہے کہ طلاق اور عدت کے بعد میری مطلقہ بیوی کا میرے گھر میں زبر دستی رہنا ، اور میری بیٹی کو اپنے قبضے میں رکھنا جائز ہے کہ نہیں ؟ ایسی صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیدی ہیں اور عدت کے اندر کسی قسم کا رجوع بھی نہیں کیا تو ایسی صورت میں عدت گزرنے سے سائل اور اس کی بیوی کا نکاح بالکلیہ ختم ہو چکا ہے ، اب وہ دونوں ایک دوسرے کیلئے اجنبی ہیں ، اس لئےسائل کی بیوی کیلئے بغیر تجدید نکاح کے سائل کے گھر میں رہنا شرعاً درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے ، جبکہ بچی کی عمر نو سال مکمل ہونے تک اگرچہ شریعت نے اس کی ماں کو اس کی پرورش کا حقدار بنایا ہے ، لیکن اس کے بعد ماں کیلئے بیٹی کو اپنے پاس روکے رکھنا درست نہیں ، لہذا سائل اپنی بارہ سالہ بیٹی کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے ، تاہم بچی سائل کی کفالت میں ہو یا ا پنی والدہ کی کفالت میں ،دونوں صورتوں میں ان دونوں کیلئے ایک دوسرے کو بچی کی ملاقات سے روکنے کا حق حاصل نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية :و إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية اھ(1/470)۔
وفی بدائع الصنائع : فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت وهذا عندنا اھ (3/180)۔
وفی الفتاوى الهندية : إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة و بعد انقضائها اھ (1/473)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69076کی تصدیق کریں
0     1273
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات