طلاق

بوڑھا شخص اگر بیوی کو تین طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
69257
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بوڑھا شخص اگر بیوی کو تین طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم ! ایک 82 سالہ بزرگ نے اپنی 72 سالہ بیگم کو ایک وقت میں 3 طلاق د یدی ، یہ واقعہ جھگڑے کی وجہ سے انتہائی غصہ کی حالت میں ہوا ، حضرت ! عمر کی وجہ سے شدید نسیان کا شکار بھی ہیں ،لیکن طلاق کا واقعہ ان کو یاد ہے ، ان لوگوں کی عمر کی رعایت میں کیا تجدید نکاح کی کوئی صورت ہے ؟ جب کے دونوں کے بیٹے ساتھ ہی مقیم ہیں ، ایسی صورتحال میں خاتون کے لئے کیا حکم ہے؟ بیان فرمائے ،جزاک اللہ خیرا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عمر کی زیادتی یا محض وقتی غصہ اور جذبات کی وجہ سے وقوع طلاق متاثر نہیں ہوتا ، بلکہ اس حالت میں دی جانے والی طلاق بھی شرعا واقع ہو جاتی ہے ، لہذا سوال میں مذکور معمر شخص نے اگر اپنے ہوش و حواس میں اپنی بیوی کو ایک وقت میں واضح الفاظ ( جیسے تجھے طلاق ہے و غیرہ ) کے ساتھ تین طلاقیں دیدی ہوں تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، تاہم عمر کے اس حصے میں اگر مذکور مرد اور عورت کے لئے الگ الگ گھر میں رہائش رکھنا ممکن نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں عورت اپنے بیٹے کے ساتھ الگ کمرہ میں اس طرح رہائش اختیار کر سکتی ہےکہ اس کا سابقہ شوہر کے ساتھ میل جول اور کوئی تعلق باقی نہ رہے بلکہ ایک اجنبی مرد کی طرح اس سے پردہ شرعیہ کا اہتمام لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاء السنن : عن ابی ھریرۃ قال : قال : رسول اللہ ﷺ ثلاث جدھن جد و ھزلھن جد النکاح ، الطلاق ، و الرجعۃ ( ج۔11 ۔ ص۔ 216 ) ۔
و فی رد المحتار : تحت ( قولہ ثلاثۃ متفرقۃ ) و کذا بکلمۃ واحدۃ بالاولی ( الی قولہ ) لما فی مسلم ان ابن عباس قال : کان الطلاق علی عہد رسول اللہ ﷺ ( الی قولہ ) طلاق الثلاث واحدۃ ، فقال عمر : ان الناس قد استعجلوا فی امر کان لھم فیہ اناۃ ، فلو امضیناہ علیھم فامضاہ علیھم ، و ذھب جمھور الصحابۃ و التابعین و من بعدھم من ائمۃ المسلمین الی انہ یقع ثلاث الخ ( کتاب ۔ الطلاق ۔ ج ۔ 3 ۔ ص۔ 233 ) ۔
و فی الدر المختار : و سئل شیخ الاسلام عن زوجین افترقا و لکل منھما ستون سنۃ و بینھما اولاد تتعذر علیھما مفارقتھم فیسکنان فی بیتھم و لا یجتمعان فی فراش و لا یلتقیان التقاء الازواج ، ھل لھما ذلک ؟ قال : نعم الخ ( فصل ۔ الحداد ۔ ج ۔ 3 ۔ ص۔ 534 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69257کی تصدیق کریں
0     828
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات