احکام وراثت

کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
69514
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

زید کی والدہ نےاپنی زندگی میں اپنے بھائیوں سے والد کی وراثت سے حصہ نہیں مانگا , جبکہ زید کے والد نے بھی اپنی حیات میں اپنی اولاد کو نانا کی وراثت سے حصہ لینےسے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر زید لوگ میری اولاد ہوئے تو اپنے ماموں سے اپنی والدہ کا حصہ نہیں لینگے ، زید کی والدہ اور والد کے انتقال کے بعد زید کا اپنے ماموں سے نانا کی وراثت میں سے والدہ کا حصہ مانگنا کیسا ہے؟قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب درکار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زید کی والدہ نے اگرچہ اپنے بھائیوں (زیدکے ماموں ) سے والدِ مرحوم کی جائیداد میں حصہ نہیں مانگا اورزید کے والد نے بھی اپنی اولاد کونانا مرحوم کی جائیداد سے حصہ مانگنے سے منع کیاہے ،لیکن اسکے باوجود بھی اگر زید کی والدہ مرحومہ , والدِ مرحوم کی جائیداد میں سے اپنے حصے کے عوض کچھ رقم وغیرہ لیکر بقیہ حصہ سے دستبردار نہ ہوئی ہو یا اپنا حصہ اپنے بھائیوں کوفروخت نہ کیا ہوتو فقط حصہ نہ مانگنے کی وجہ سے اس کا حق ختم نہیں ہوا ، لہذا زید اوراسکے دیگر بہن بھائیوں کیلئے اپنے ماموں سے نانا مرحوم کی جائیداد میں اپنی والدہ مرحومہ کے حصے کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز اور درست ہے ، البتہ اگر زید کے والدین مرحومین نے زید کے ماموں کی تنگ دستی وغیرہ کسی عذر کی وجہ سے زید اور اپنی دیگر اولاد کونانا کی جائیداد میں حصہ لینے سے منع کیا ہو تو زید اور اسکے دیگر بہن بھائی اگر والدین کے منشاء اورخواہش کے مطابق نانامرحوم کی جائیداد میں سے کچھ تھوڑا بہت لیکر بقیہ حصے سے ماموں کے حق میں دستبردار ہوجائیں تواس کا انہیں اختیار ہے ،لیکن ایساکرنا ان کے ذمہ لازم اور ضروری نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملہ رد المحتار : و في البزازية : لو أبرأ أحد الورثة الباقي ثم ادعى التركة و أنكروا لا تسمع دعواه و إن أقروا بالتركة أمروا بالرد عليه . و فيها : و لو قال تركت حقي من الميراث أو برئت منها و من حصتي لا يصح و هو على حقه ، لان الارث جبري لا يصح تركه اهـ .(8/208)۔
و فیہا ایضاً : لا يجوز الابراء عن الاعيان و يجوز عن دعواها . الارث جبري لا يسقط بالاسقاط . (8/116)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69514کی تصدیق کریں
2     1618
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات