احکام وراثت

ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
73498
| تاریخ :
2024-05-29
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ہمارے والدصاحب کے انتقال کے وقت ورثاء میں تین بیٹے اور چھ بیٹیاں موجود تھیں، ہمارے والد مرحوم کی پراپرٹی سے جو بھی کرایہ آتا ہے،تقریباً سترہ (17) سال سے ہمارے بھائی لے رہے ہیں، تو کیا ہم سب بہنوں کا بھی اس کرایہ پر حق بنتا ہے، اور اگر بنتا ہے، تو کس حساب سے شرعی حکم تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والد مرحوم نے بوقت انتقال دیگر اشیاء کی طرح جو پراپرٹی اپنی ملکیت میں چھوڑی ہے وہ بھی مرحوم کا ترکہ ہیں، جو کہ دیگر ترکہ کی طرح مرحوم کے تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم ہوگی، چنانچہ بھائیوں کے ذمہ مذکور پراپرٹی میں سے بھی اپنی بہنوں کو ان کا شرعی حصہ دینا لازم ہوگا،البتہ اگر والد مرحوم کی وفات کے بعد تمام بہن بھائیوں نے مذکور پراپرٹی کو آپس میں تقسیم کرنے کے بجائے اسے کرایہ پر دئیے جانے پررضامند اور آمادگی ظاہر کی ہو تو ایسی صورت میں مذکور پراپرٹی سے کرایہ کی مد میں جو رقم حاصل ہوئی ہے اس میں بھائیوں کی طرح بہنیں بھی اپنے حصص کے مطابق حقدار ہیں،چنانچہ کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم بھی تمام بہن بھائیوں کے درمیان ان کے حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی۔
اسکے بعد واضح ہو کہ سائلہ کے والد مرحوم کا ترکہ ان کے مذکور ورثا کے درمیان اصول میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقت انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد، سونا چاندی، زیورات، نقدی اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے، جس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم والد کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداء ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم والد نے کوئی جائز وصیت کی ہو، تو بقیہ مال کے ایک تہائی(3/1) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کی کل (12) حصے بنائے جائیں، جس میں سے ہر بھائی (یعنی مرحوم کے ہر بیٹے)کو دو (2) حصے، اور ہر بہن (یعنی مرحوم کی ہر بیٹی)کوایک (1) حصہ دیا جائے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73498کی تصدیق کریں
0     698
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات