ایصال ثواب

میت کو ایصال ثواب کرنے کے مختلف طریقوں کا بیان

فتوی نمبر :
69520
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / ایصال ثواب

میت کو ایصال ثواب کرنے کے مختلف طریقوں کا بیان

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
1 :- مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے ختمِ قرآن کرنا کیسا ہے ؟
2:-قبرستان جاتے ہوئے راستے میں سورتِ فاتحہ اور سورتِ اخلاص بغیر گنتی کے اول و آخر تین تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر اہلِ قبور کو ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟ یا ان کی طرف سے صدقہ خیرات کریں؟
احادیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)۔مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے ختمِ قرآن کرنا بلاشبہ جائز ، بلکہ مستحسن ہے ، البتہ اس کے لئے قرآن خوانی کا جو طریقہ کار ہمارے معاشرے میں رائج ہے ، وہ کئی سارے شرعی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً درست نہیں، بلکہ علماء نے اس سے منع فرمایا ہے، اس لئے مروجہ قرآن خوانی سے بچنا لازم ہے ، البتہ اس کا بہتر اور درست طریقہ یہ ہے کہ لوگوں کو جمع کرنے کے بجائے گھر کے ہی افراد اجتماعی طور پر یا انفرادی طور پر پورا قرآن مجید یا کچھ سورتیں پڑھ کر اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کریں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
(2)۔جی ہاں! قبرستان جاتے ہوئے راستے میں سورتیں (سورتِ فاتحہ اور سورتِ اخلاص وغیرہ) پڑھ کر بھی اہلِ قبرستان کو اس کا ثواب پہنچایا جاسکتا ہے ، جبکہ مالی عبادات ، جیسے صدقہ خیرات کرکے ایصالِ ثواب کرنا بھی بالاتفاق جائز ہے، بشرطیکہ ریا کاری سے بچتے ہوئے کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين : [تنبيه] صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية ، بل في زكاة التتارخانية عن المحيط : الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين و المؤمنات لأنها تصل إليهم و لا ينقص من أجره شيء اهـ هو مذهب أهل السنة و الجماعة ، لكن استثنى مالك و الشافعي العبادات البدنية المحضة كالصلاة و التلاوة فلا يصل ثوابها إلى الميت عندهما، بخلاف غيرها كالصدقة و الحج . و خالف المعتزلة في الكل ، و تمامه في فتح القدير .
أقول: ما مر عن الشافعي هو المشهور عنه . و الذي حرره المتأخرون من الشافعية وصول القراءة للميت إذا كانت بحضرته أو دعا له عقبها و لو غائبا لأن محل القراءة تنزل الرحمة و البركة و الدعاء عقبها أرجى للقبول ، و مقتضاه أن المراد انتفاع الميت بالقراءة لا حصول ثوابها له ، و لهذا اختاروا في الدعاء : اللهم أوصل مثل ثواب ما قرأته إلى فلان ، و أما عندنا فالواصل إليه نفس الثواب . و في البحر : من صام أو صلى أو تصدق و جعل ثوابه لغيره من الأموات و الأحياء جاز ، و يصل ثوابها إليهم عند أهل السنة و الجماعة كذا في البدائع ، ثم قال : و بهذا علم أنه لا فرق بين أن يكون المجعول له ميتا أو حيا . و الظاهر أنه لا فرق بين أن ينوي به عند الفعل للغير أو يفعله لنفسه ثم بعد ذلك يجعل ثوابه لغيره ، لإطلاق كلامهم ، و أنه لا فرق بين الفرض و النفل . اهـ . و في جامع الفتاوى : و قيل: لا يجوز في الفرائض اهـ . (2/ 243)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69520کی تصدیق کریں
0     1746
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورہ بقرہ پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد تلاوت قرآن کریم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • خود کشی کرنے والے کیلئے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کی ایصال ثواب کے لیے شمشان بھومی جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • مرحوم کے لئے سوا لاکھ کا ختم کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • غسل د ینے سے قبل میت کے پاس بیٹھ کرقرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • کیا زندہ لوگوں کیلئے بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • انتقال کے تیسرے دن ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کرنااور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کے اعمال

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • نفلی عبادات کا ثواب مرحومین کو بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کا مشرک کے لیے ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کو مردے کا دیکھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصال ثواب کرنے کا کوئی طریقہ مختص کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • مرحومین کے لۓ ایصالِ ثواب کا حکم اور شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبرستان جا کر ، ایصالِ ثواب کے لیے سور ت پڑھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • کیا بیک وقت کسی چیز کا ثواب تمام زندہ و مردہ مسلمانوں کو پہنچایا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مردے کا قبر میں ، عزیز و اقارب کے آنے کا منتظر رہنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا زیادہ بہتر ہے یا مسجد ومدرسہ میں تعاون کرنا؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب صرف مردوں کو کیا جا سکتا ہے یا زندہ لوگوں کو بھی؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد سورۂ بقرہ کے اول آخر پڑھنے کی شرعی حیثیت-قرآن کریم کی تلاوت کیے بغیر صرف بوسہ لینا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • میت کی مغفرت کے لئےدعا کا طریقہ - قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کی دعا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
Related Topics متعلقه موضوعات