طلاق

طلاق دینے پر شوہر پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
69614
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق دینے پر شوہر پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم

ترجمہ: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ جہاں میری شادی ہورہی ہے کچھ وجوہات کی بنا پر ان لوگوں سے میرے والد مطمئن نہیں ہے ، لہذا وہ میری حفاظت کے لئے نکاح میں ایک شرط لکھوانا چاہتا ہے کہ اللہ نہ کرے اگر میرا شوہر مجھے طلاق دیتا ہے تو وہ مجھے دس لاکھ روپے اور ایک گھر رہائش کےلئے میرے نام کرائے گا تاکہ میں دربدر نہ ہوں ، کیا ہم ایسا کرسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والد کا مذکور شرط چونکہ شرعاً معتبر نہیں ، اس لئے بعد میں سائلہ کے لئے شرط کے مطابق اپنے شوہر سے دس لاکھ روپے اور رہائشی مکان کے مطالبے کاحق حاصل نہ ہوگا ، تاہم اگر سائلہ کے والد کو کسی وجہ سے اس رشتے پر اطمینان نہ ہو تو مذکور شرط رکھنے کےبجائے سائلہ کےلئے بطورِ حقِ مہر رہائشی مکان اور مذکور رقم وغیرہ مختص کردے ، چنانچہ ایسا کرنے سے سائلہ کے والد کا مقصد پورا ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (وما) يصح و (لا يبطل بالشرط الفاسد) لعدم المعاوضة المالية سبعة وعشرون ما عده المصنف تبعا للعيني وزدت ثمانية (القرض والهبة والصدقة والنكاح والطلاق والخلع والعتق والرهن والإيصاء.
وفی رد: (تحت قولہ والنكاح) كتزوجتك على أن لا يكون لك مهر فيصح النكاح ويبطل الشرط ويجب مهر المثل، ومن هذا القبيل ما في الخانية تزوجتك على أني بالخيار يجوز النكاح ولا يصح الخيار لأنه ما علق النكاح بالشرط بل باشر النكاح وشرط الخيار اهـ وليس منه إن أجاز أبي أو رضي لأنه تعليق والنكاح لا يحتمله فلا يصح(٢٤٩/٥)۔
و فیہ ایضاً: ولکن لا یبطل النکاح (بالشرط الفاسد ) وانما (یبطل الشرط دونہ) یعنی لو عقد مع شرط فاسد لم یبطل النکاح بل الشرط۔الخ۔(53/3)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69614کی تصدیق کریں
0     907
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات