طلاق

کیا طلاق کا خیال کرنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

فتوی نمبر :
69701
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا طلاق کا خیال کرنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

السلام علیکم ! مجھے اکثر عادت یہ ہے کہ کوئی فرضی کہانی سوچتا ہوں اور دماغ اس کو مزید آگے بڑھا تا چلاجاتا ہے ، میں شاور لے رہاتھا کہ میرے ذہن میں خیال آیا کہ میں اپنی بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھا ، حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ، کوئی کہانی مووی کا سین خیال بن کے آگیا ، میرا اپنا خیال ہے میں اس سے پوچھا کہ وہ اس کے ساتھ سوئی ہے ، اور وہ ہاں کہتی ہے کہ میں خیال ہی میں اس کو ایک طلاق دے دیتا ہوں یا پھر سرگوشی سے ، جیسے ہی یہ معاملہ ہوا مجھے ہوش آگیا جیسے بندہ نیند سے بیدار ہو ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس سے ایک طلاق ہوگئی؟ یا پھر یہ شیطان کا وسوسہ ہے ، کیونکہ سارا دن نماز میں بھی ارکان کا وسوسہ آتا ہے ، اور اگر ایسا کرنے سے طلاق واقع ہو گئی تو رجوع کی کیا صورت ہے ، میں دوسرے ملک میں ہوتا ہوں اور اس کو اس سارے واقعہ کا علم نہیں ہے ۔جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق کے وقوع کے لئے زبان سے الفاظِ طلاق کا تلفظ کرنا ضروری ہے ، بغیر لفظ کئے فقط خیال میں اپنی بیوی کو طلاق دینے سے شرعاً بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی ، لہذا سائل نے اگر زبان سے الفاظ ِطلاق ادا نہ کئے ہوں بلکہ محض خیال ہی خیال میں اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہو ، تو اگرچہ ایسا کرنے سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، تاہم سائل کو ایسے خیالات کی پیروی کرنے اور اسے مزید تقویت دینے کےبجائے فوراً کسی دوسرے کام میں مشغول ہو جانا چاہیئے، تاکہ وساوس کی بیماری کا سد باب ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافی الدر المختار: (هو) لغة رفع القيد (الی قوله ) وشرعاً ( رفع قيد النكاح في الحال بالبائن (أو المال ) بالرجعى ( بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق الخ (كتاب الطلاق ، ج ۳، ص 136-137، سعید) ۔
وفي الهندية : ولا يقع طلاق الصبی وان كان يعقل والمجنون والنائم والمبرسم والمغمى عليه والمدهوش هكذا في فتح القدير الخ (فصل فيمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه ج ا ص ٣٥٣، ط: ماجية ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69701کی تصدیق کریں
0     552
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات