طلاق

بیوی کے مطالبہ طلاق پر "چھوڑ دیا " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
70425
| تاریخ :
2024-01-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے مطالبہ طلاق پر "چھوڑ دیا " کہنے کا حکم

ہم میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا ، جس میں میری زوجہ نے طلاق کا مطالبہ کیا ، جس کے جواب میں، میں بولا " میرے سر سے ٹل جاؤ" اس کے کچھ دیر بعد میری زوجہ نے کہا " یہاں سے جاؤگے تو چھوڑ کر جانا " ( چھوڑ کر جانے سے مراد ناراضگی اختیار کرنا تھا ) میں نے غصے کی حالت میں بولا " میں نے چھوڑدیا ، چھوڑدیا ، چھوڑدیا " میں سسرال میں رہتا ہوں شادی کے بعد سے ، اس پوری کیفیت میں شریعت کا حکم دیکھنا ہے کہ ایک طلاق ہوئی یا مکمل طلاق ہوگئی یا نہیں ہوئی ہیں ؟ یہ جتنے بھی معاملات ہوئے شدید غصے کی حالت میں ہوئے ، شرعی حکم بتاکر ہماری رہنمائی فرمائیں ؟ جھگڑے کے وقت میں چرس پی رہا تھا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصے اور نشے کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے ، لہٰذا سائل نے جب بیوی کے مطالبہ طلاق کے جواب میں مذکور جملہ "میں نے چھوڑدیا ، چھوڑدیا ، چھوڑدیا " کہہ دیا ، تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا ، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے ، جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی : فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ ( سورۃ البقرۃ آیت230)۔
و فی احکام القرآن للجصاصؒ: ( فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ) فحکم بتحریمھا علیہ بالثالثۃ بعد الاثنین و لم یفرق بین ایقاعھما فی طھر واحد او فی اطھار فوجب الحکم بایقاع الجمیع علی ایّ وجہ اوقعہ الخ (ج1 ص386 ط: سھیل اکیڈیمی لاھور باکستان ) ۔
و فی جامع الترمذی: عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ ثلاث جدھن جد و ھزلھن جد ، النکاح و الطلاق و الرجعۃ : ھٰذا حدیث حسن غریب ( ج1 ص 225 باب ماجاء فی الجد و الھزل فی الطلاق ط: المیزان)۔
و فی رد المحتار تحت ( قولہ حرام ) و لو قال حلال ( أیزد بروی ) او حلال اللہ علیہ حرام لا حاجۃ الی النیۃ ، و ھو الصحیح المفتی بہ للعرف و انہ یقع بہ البائن لانہ المتعارف ثم فرق بینہ و بین سرحتک فان سرحتک کنایۃ لکنہ فی عرف الفرس غلب استعمالہ فی الصریح ، فاذا قال (رھا کردم) ای سرحتک یقع بہ الرجعی مع ان اصلہ کنایۃ ایضا ، و ما ذاک الّا لانہ غلب فی عرف الفرس استعمالہ فی الطلاق ، و قد مر ان الصریح ما لم یستعمل الّا فی الطلاق من ایّ لغۃ کانت ، لکن لما غلب استعمال حلال اللہ فی البائن عند العرب و الفرس وقع بہ البائن ، و لولا ذلک لوقع بہ الرجعی الخ ( ج3 ص 299 باب الکنایات ط سعید ) ۔
و فی بدائع الصنائع: و حال الغضب و مذاکرۃ الطلاق دلیل ارادۃ الطلاق ظاھرا فلایصدق فی الصرف عن الظاھر قال و ان نوی بائنا فبائن و ان نوی ثلاث فثلاث لان ھٰذا اللفظ و ان کان صریحا فی الفارسیۃ فمعناہ التخلیۃ فی العربیۃ الخ (ج3 ص102 فصل ومنھا النیۃ ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70425کی تصدیق کریں
0     500
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات