ذکر دعاء اور درود

روضہ مبارک کے باہر جالی کے پاس سے سلام پڑھنا

فتوی نمبر :
70995
| تاریخ :
2024-02-17
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

روضہ مبارک کے باہر جالی کے پاس سے سلام پڑھنا

گزشتہ کئی سالوں سے جب عمرے پر جاتے ہیں ، روضہ رسول اللہ پر حاضر ہونا بہت مشکل کردیا ہے کہ موبائل پر پیشگی اجازت کے بغیر سلام کے لئے حاضر نہیں ہوسکتے ، تو کیا روضہ مبارک سے باہر اور جالی کے قریب کھڑے ہو کر سلام کر سکتے ہیں؟ والسلام!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نصوص شرعیہ سے ثابت ہے کہ ا گر روضہ مبارک کے پاس جاکر سلام کیا جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم خود سنتے ہیں اور اس کا جواب بھی دیتے ہیں اور اگر دور سے سلام پیش کیا جائے تو فرشتوں کے ذریعہ وہ سلام رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو پہنچا دیا جاتا ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر روضہ مبارک کے پاس جاکر سلام کرنا ممکن نہ ہو تو اس سے باہر اور جالی کے قریب کھڑے ہو کر بھی سلام کر سکتے ہیں ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في وفاء الوفاء بأخبار دار المصطفى : عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من صلى علي عند قبري سمعته ومن صلى علي نائيا بلغته ( الباب الثامن في زيارة النبي صلى الله عليه وسلم ، ج 4 ، ص : 178 ، ط : دار الكتب العلمية ، بيروت)-
و في سنن النسائي : عن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن لله ملائكة سياحين في الأرض يبلغوني من أمتى السلام ( باب السلام على النبي صلى الله عليه وسلم ، ج ٣ ، ص 43، رقم : ۱۲۸۲ ، ط : المكتبة التجارية الكبرى بالقاهرة )-
وفي فتح الباري شرح صحيح البخاري : و من شواهد الحديث ما أخرجه أبو داود من حديث أبي هريرة رفعه و قال فيه وصلوا علي فإن صلاتكم تبلغنى حيث كنتم . سنده صحيح وأخرجه أبو الشيخ في كتاب الثواب بسند جيد بلفظ من صلى علي عند قبري سمعته ومن صلى علي نائيا بلغته و عند أبي داود والنسائي وصححه بن خزيمة وغيره عن أوس بن أوس رفعه في فضل يوم الجمعة فأكثروا علي من الصلاة فيه فإن صلاتكم معروضة علي قالوا يا رسول الله و كيف تعرض صلاتنا عليك و قد أرمت قال إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء الخ ( ج 6، ص 488، ط : دار المعرفت، بيروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70995کی تصدیق کریں
0     1404
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات