روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزہ کی حالت میں ناک میں اسپرے ڈالنے کا حکم

فتوی نمبر :
71602
| تاریخ :
2024-03-11
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزہ کی حالت میں ناک میں اسپرے ڈالنے کا حکم

السلام علیکم! میری ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہے اور ٢٠٠٦ میں آپریشن بھی ہوا تھا اس کے بعد بھی مسئلہ حل نہیں ہوا میری ناک 4,5 چار پانچ گھنٹے کے بعد بند ہو جاتی ہے اگر زینو سین اسپرے نہ ڈالوں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور سر میں شدید درد ہوتا ہے ، روزے کی حالت میں کیا کروں بہت پریشان ہوں میری عمر ٣٦ سال ہے رہنمائی کریں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ " اسپرے " میں چونکہ دوا کے ذرات ہوتے ہیں اس لئے روزہ کے دوران اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، لہٰذا سائل کو چاہیئے کہ " مذکور اسپرے " کو سحری اور افطاری کے وقت استعمال کا معمول بنائے ، تاہم اگر مرض شدید ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں اس قدر دشواری کا سامنا ہو کہ سحری اور افطاری میں استعمال پر اکتفاء نہ ہوسکے بلکہ بیماری سے افاقے کے لئے دن میں بھی اسپرے کی ضرورت درپیش ہو تو ایسی صورت میں سائل کے لئے روزے نہ رکھنے کی اجازت ہے ، تاہم بعد میں جب مرض سے افاقہ ہو تو چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء سائل کے ذمہ لازم ہوگی ، لیکن اگرمستقبل میں بھی مذکور بیماری سے افاقے کی امید نہ ہو اور اس بیماری کے دوران روزے رکھنے میں سخت دشواری کا سامنا ہو تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ ہر روزے کے بدلے صدقہ فطر کے بقدر فدیہ دینا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المحیط البرھانی : وإذا استعط، أو أقطر في أذنه، إن كان شيئاً يتعلق به صلاح البدن، نحو الدهن والدواء يفسد صومه من غير كفارة، وإن كان شيئاً لا يتعلق به صلاح البدن كالماء قال مشايخنا: ينبغي أن لا يفسد صومه، إلا أن محمداً رحمه الله: لم يفصل بينما يتعلق به صلاح البدن، وبينما لا يتعلق.اھ ( کتاب الصوم ، الفصل الرابع فیما یفسد الصوم و مالا یفسد الصوم ، ج۲ ، ص۳۸۳ ،ط۔دارلکتب العلمیۃ )۔
و فی الھندیۃ : (ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط. ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض والاجتهاد غير مجرد الوهم بل هو غلبة ظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق كذا في فتح القدير. والصحيح الذي يخشى أن يمرض بالصوم فهو كالمريض هكذا في التبيين الخ ( کتاب الصوم ، الباب الخامس فی الأعذار ، ج۱ ، ص۲۰۷، ط۔ماجدیہ )۔
وفی التاتارخانیۃ : إذا وجب علی الرجل القضاء بأن أفطر بعذر أو بغیر عذر ، ولم یقض ، حتی عجز و صار شیخا فانیاً ، بحیث لا یرجی برؤہ یجوز لہ الفدیۃ ( إلی قولہ ) و یجوز فیھا ما یجوز فی صدقۃ الفطر الخ (کتاب الصوم ، الفصل السابع فی الأسباب المبیحۃ للفطر ، ج۳ ، ص۴۰۹ ، ط۔رشیدیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71602کی تصدیق کریں
0     792
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات