روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزے میں حیض آنے کی صورت میں کھانے پینے اور فدیہ ادا کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
71847
| تاریخ :
2024-03-18
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزے میں حیض آنے کی صورت میں کھانے پینے اور فدیہ ادا کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے مفتی صاحب سے دو سوالات ہیں براہ مہربانی راہنمائی فرمائیں ۔
1۔روزے کی حالت میں اگر حیض آ جائے تو کیا عورت کھا پی سکتی ہے؟
2۔میری خالہ نے تقریباً کبھی بھی روزے نہیں رکھے ۔ اور فدیہ بھی ادا نہیں کیا ۔پہلے تو کوئی بیماری نہیں تھی مگر کچھ عرصہ سے diabetes ہوگئی ہے،خود وہ کوئی کام نہیں کر تی ہیں لیکن والد کی پینشن مل جا تی ہے ان کو ۔ کیا ان پر روزوں کا فدیہ دینا فرض ہے ؟ اور جو پہلے کے روزے ہیں جن کا فدیہ ادا نہیں کیا ان کا کیا فدیہ ادا کرنا ہوگا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کو روزے کی حالت میں ماہواری آنے کی صورت میں اس کا روزہ فاسد ہو جاتا ہے ، جس کے بعد اس کے لئے تنہائی میں کھانا پینا بھی جائز ہے ، البتہ اس ایک دن کے روزہ کی قضا کرنا اس پر لازم ہوگی ، جبکہ سائلہ کی خالہ کا صحت و تندرستی کے باوجود روزہ نہ رکھنا درست نہ تھا، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوئی ہے، انہیں اپنی اس غفلت پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرنا لازم ہے، تاہم اب اگر سائلہ کی خالہ کو مذکور بیماری (Diabetes) لاحق ہونے کی وجہ سے روزہ رکھنے پر قدرت نہ ہو، یا روزہ رکھنے سے بیماری کے بڑھنے کا اندیشہ ہو اور مسلمان ماہر ڈاکٹر بھی روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوں ،نیز تادمِ مرگ انہیں اس بیماری سے صحت یابی کی امید بھی نہ ہو، تو ایسی صورت میں ان کے لئے فی روزہ ایک صدقہ فطر (جو پونے دو سیر اور احتیاطاً دو سیر گندم) یا اس کی قیمت فقراء کو فدیے میں دینا لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی ردالمحتار: تحت (قوله وصوما) أي يحرمه ويمنع صحته لا وجوبه فلذا تقضيه اھ (کتاب الطھارۃ ج1 صـ 291 ط: سعید)-
وفی بدائع الصنائع: ولو حاضت المرأة ونفست بعد طلوع الفجر فسد صومها لأن الحيض، والنفاس منافيان للصوم لمنافاتهما أهلية الصوم شرعا الخ (کتاب الصومج 2 صـ 294 ط: دار الکتب العلمیۃ)-
وفی رد المحتار: قوله وللشيخ الفاني) أي الذي فنيت قوته (إلی قولہ) المريض إذا تحقق اليأس من الصحة فعليه الفدية لكل يوم من المرض اھ (کتاب الذصوم ج 2 صـ 427 ط: سعید)-
وفی الھندیۃ: (ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا الخ (کتاب الصوم ج 1 صـ 207 ط: سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71847کی تصدیق کریں
0     946
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات