حرمت مصاهرت

کیاساس سے بد فعلی کرنے کی صورت میں بیوی حرام ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
72738
| تاریخ :
2024-04-27
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

کیاساس سے بد فعلی کرنے کی صورت میں بیوی حرام ہوجاتی ہے؟

السلام علیکم! آج میں اپنی زندگی کی بہت بڑی غلطی اور گناہ آپ کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں، میں بہت زیادہ شرمندہ ہوں خود سے اور اپنے خدا سے، تقریباً آج سے 1.5 سال پہلے میرا نکاح ہوا مؤرخہ 12.02.2023 کو، پھر دو مہینے تک میں اپنے سسرال میں کسی سے رابطے میں نہیں تھا،کیونکہ اس وقت میری رخصتی نہیں ہوئی تھی،اسی میں ایک سال کا ٹائم رکھا گیا تھا،میری ساس کو بالکل اچھا نظر نہیں آرہا تھا کہ میں ان سے رابطے میں کیوں نہیں ہوں ،اور ان کو لگ رہا تھا کہ میں اس نکاح سے خوش نہیں ہوں، پھر میری اپنی ساس سے بات چیت شروع ہوئی اور پھر اس حد تک گئے کہ ہم سے زنا ہوگیا اور کوئی اندازہ نہیں ہوا کہ اس کا کیا نتیجہ ہوگا،پھر 27.02.2024 کو میری رخصتی ہوئی اور اب تین مہینے بعد میری بیوی امید سے ہے،میرے مسئلے کا حل بتائیے ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ میرا نکاح اپنی بیوی کے ساتھ برقرار ہے یا ختم ہوچکا ہے؟ اور آگے ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنی ساس کے ساتھ ناجائز تعلقات اور زنا جیسے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرنا شرعاً ناجائز اور حرام فعل ہے، اگر اسلامی قانون نافذ العمل ہوتا تو اس جرم کے ثبوت کے بعد سائل اور اس کی ساس پر شرعی حد بھی جاری ہوتی، لہٰذا سائل اور اس کی ساس پر لازم ہے کہ اپنے اس فعلِ حرام کے ارتکاب پر اللہ کے حضور بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کےلئے مکمل اجتناب کریں، جبکہ اس فعل کے ارتکاب کی وجہ سے سائل کی بیوی ہمیشہ کےلئے سائل پر حرام ہوچکی ہے، لہذا سائل کو چاہئے کہ الفاظ متارکہ (میں نے چھوڑ دیا وغیرہ)کہہ کر بیوی سے علیحدگی اختیار کرے تاکہ عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ الإسلامی وأدلتہ: ولو زنی الزوج بأم زوجتہ أو ببنتھا، حرمت علیہ زوجتہ علٰی التأبید اھ (ج3،صـــ135)۔
وفی الدر المختار: وبحرمة المصاهرة لا يرتفع النكاح حتى لا يحل لها التزوج بآخر إلا بعد المتاركة وانقضاء العدة اھ (ج3،صـــ37،ط:سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: ذکر محمد رحمه الله تعالى في نكاح الأصل أن النكاح لا يرتفع بحرمة المصاهرة والرضاع بل يفسد حتى لو وطئها الزوج قبل التفريق لا يجب عليه الحد اشتبه عليه أم لم يشتبه، كذا في الذخيرة اھ (ج1،صـــ277،ط:ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: النكاح الصحيح وما هو في معناه من النكاح الفاسد: والحكم فيه أنه يثبت النسب من غير عودة ولا ينتفي بمجرد النفي وإنما ينتفي باللعان اھ (ج1،صـــ536،ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72738کی تصدیق کریں
0     955
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات