طلاق

فضولی کی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
72968
| تاریخ :
2024-05-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

فضولی کی طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ دینِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر مسمٰی محمد طلحہ ولد محمد صادق، محمد طلحہ کے دوست مسمٰی رحمٰن ولد محمد اکرم اور محمد طلحہ کی والدہ مسماۃ ریحانہ زوجہ محمد صادق کے منسلکہ حلفیہ بیان کے مطابق محمد طلحہ کے دوست رحمٰن نے جنوری 2024ء کے پہلے ہفتے میں محمد طلحہ کے دوست کے موبائل سے محمد طلحہ کی بیوی کو تین طلاق کا میسج کر کے ڈیلیٹ کردیا اور محمد طلحہ کو اس کا بالکل بھی علم نہیں تھا اور نہ ہی اس نے زبانی یا تحریری کسی قسم کی طلاق اپنی بیوی کو دی ہے تو ایسی صورت میں اس میسج سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرما کر عند اللہ مأجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں تمام گواہوں کے حلفیہ بیان کے مطابق اگر مسمٰی طلحہ نے واقعۃً اپنی بیوی کو کوئی طلاق نہ دی ہو ، بلکہ مسمٰی طلحہ کے دوست مسمٰی رحمٰن نے اس کی اجازت اور اس کو بتائے بغیر بدلہ لینے کے لئے اپنی طرف سے مسمٰی طلحہ کے دوست کے موبائل سے اُس کی بیوی کو تین طلاق کا میسج کردیا ہو ، تو ایسا کرنے سے اس کی بیوی پر شرعاً کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، لہٰذا دونوں حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح ساتھ رہ سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحرالرائق: ثم اعلم أن المراد بالصحة في قوله إنما يصح اللزوم فإن التعليق في غير الملك، والمضاف إليه صحيح موقوف على إجازة الزوج حتى لو قال أجنبي لزوجة إنسان إن دخلت الدار فأنت طالق توقف على الإجازة فإن أجازه لزم التعليق فتطلق بالدخول بعد الإجازة لا قبلها، وكذا الطلاق المنجز من الأجنبي موقوف على إجازة الزوج فإذا أجازه وقع مقتصرا على وقت الإجازة الخ (باب التعلیق فی الطلاق ج 4 ص 6 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72968کی تصدیق کریں
0     866
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات