کیا قربانی کے جانور میں قربانی کے حصّے نکالنے کے بعد جو حصّے باقی ہوں ، اس میں عقیقہ کرسکتے ہیں؟ گائے میں سات حصّے ہوتے ہیں، دو لڑکے ہیں تو عقیقہ کے لئے چار حصّے چاہیئے، تین حصّے قربانی کے نکالنے کےبعد باقی چار حصّوں میں عقیقہ ہوسکتا ہے؟
جی ہاں! قربانی کے بڑے جانور میں عقیقہ کے حصّے رکھنا بھی شرعاً جائز اور درست ہے، لہٰذا سائل کے لئے قربانی کے جانور میں بقیہ چار حصّے ، اپنے دونوں بیٹوں کے عقیقہ کے طور پر مقرر کرنا شرعاً جائز ہے۔
کما فی الھندیۃ: يجب أن يعلم أن الشاة لا تجزئ إلا عن واحد، وإن كانت عظيمة، والبقر والبعير يجزي عن سبعة إذا كانوا يريدون به وجه الله تعالى، (الی قولہ) ولو أرادوا القربة - الأضحية أو غيرها من القرب - أجزأهم سواء كانت القربة واجبة أو تطوعا (الی قولہ) وكذلك إن أراد بعضهم العقيقة عن ولد ولد له من قبل، كذا ذكر محمد - رحمه الله تعالى - في نوادر الضحايا الخ۔(ج۵، ص۳۰۴، کتاب الأضحیۃ، دارالفکر)۔