عشر و خراج

نہری زمین میں عشر و نصف عشر کا حکم

فتوی نمبر :
73153
| تاریخ :
2024-05-14
عبادات / زکوۃ و صدقات / عشر و خراج

نہری زمین میں عشر و نصف عشر کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہمارے علاقے میں دو قسم کی زمینیں ہیں، ایک بارانی کہلاتی ہے، جو بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، جب کہ دوسری زمین نہری کہلاتی ہے ، ان زمینوں کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ یہ نہر کے پانی سے سیراب ہوتی ہیں، لیکن نہر کے پانی کو زمین تک پہنچانے میں کافی مشقتیں جھیلنی پڑتی ہیں، اسی طرح کبھی نمبر رات کو آتا ہے، جس کی وجہ سے ساری رات نیند قربان کرنے کی مشقت کرنی پڑتی ہے، نیز پورا سال زمین پر کھاد دوائیوں وغیرہ کا بھاری خرچہ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے، ایسے حالات کے تناظر میں ان نہری زمینوں میں عشر واجب ہوگا یا نصف عشر؟ براہ مہربانی تسلی بخش جواب دے کر ممنون فرمائیں، جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایسے اخراجات اور مشقت جو زمین کو کاشت کے قابل بنانے سے لے کر پیداوار کے حصول تک پیش آتی ہے، جیسے کھاد دواؤں وغیرہ کا خرچہ، ان سے پیداوار کے عشر یا نصف عشر لازم ہونے کا کوئی تعلق نہیں ، بلکہ پیداواری زمین پر عشر یا نصف عشر لازم ہونے کا معیار اس زمین کے پانی سے سیرابی کے مختلف ہونے سے ہے، چنانچہ اگر زمین کو سال کے اکثر حصہ میں ایسے پانی سے سیراب کیا جائے جس میں خرچہ نہ آتا ہو، یعنی قدرتی آبی وسائل مثلاً بارش، چشمہ، ندی وغیرہ کا پانی تو اس زمین میں عشر لازم ہوگا، البتہ اگر زمین کوایسے پانی سے سیراب کیا جائے جس میں خرچہ آتا ہو، جیسے ٹیوب ویل یا گورنمنٹ سے خریدے جانے والے پانی وغیرہ سے سیراب کیا جائے، تو ایسی زمین کی پیداوار پر نصف عشر لازم ہوگا، لہذا سائل کے علاقہ کی وہ زمینیں جو نہر کے پانی سے کسی مصنوعی آلات ٹیوب ویل مشین یا بل وغیرہ کے بغیر سیراب کی جاتی ہوں، ان کی پیداوار کاعشر دینا ہی لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (و) تجب في (مسقي سماء) أي مطر (وسيح) كنهر (بلا شرط نصاب) راجع للكل (الی قولہ) (و) يجب (نصفه في مسقي غرب) أي دلو كبير (ودالية) أي دولاب لكثرة المؤنة الخ (2 س 326 باب العشر کتاب الزکاۃ ط سعید)۔
وفی ردالمحتار: (قوله: لكثرة المؤنة) علة لوجوب نصف العشر فيما ذكر (قوله: وقواعدنا لا تأباه) كذا نقله الباقاني في شرح الملتقى عن شيخه البهنسي؛ لأن العلة في العدول عن العشر إلى نصفه في مستقى غرب ودالية هي زيادة الكلفة كما علمت وهي موجودة في شراء الماء ولعلهم لم يذكروا ذلك؛ لأن المعتمد عندنا أن شراء الشرب لا يصح وقيل إن تعارفوه صح وهل يقال عدم شرائه يوجب عدم اعتباره أم لا تأمل نعم لو كان محرزا بإناء فإنه يملك فلو اشترى ماء بالقرب أو في حوض ينبغي أن يقال: بنصف العشر؛ لأن كلفته ربما تزيد على السقي بغرب أو دالية الخ (ج2 ص 328 باب العشر ط سعید)۔
وفی الھندیۃ: ثم ماء العشر ماء البئر حفرت في أرض العشر، وماء العين التي تظهر في أرض العشر، وكذلك ماء السماء، وماء البحار العظام عشري كذا في المحيط.الخ (ج2 ص186 الباب سادس فی زکاۃ الزرع والثمار کتاب الزکاۃ کتاب الزکاۃ ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73153کی تصدیق کریں
0     2103
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ٹھیکہ پر لی گئی زمین کی فصل میں عشر کس حساب سے دیاجائیگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • شمسی توانائی کے ٹیوب ویل سے حاصل ہونے والی کاشت پر عشر

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • بٹہ پر لی گئی زمین پر عشرکے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • زمینی پیداوارپر عشراورنصف عشرکی تفصیل

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کیا مقروض آدمی عشر ادا کرےگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کھٹائی سے قبل گنا فروخت کرنے صورت عشر کس حساب دیناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   عشر و خراج 0
  • ٹیوب ویل کے ذریعہ سیراب شدہ زمین کی پیداوارپر عشرہے یا نصف عشر؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 1
  • عشر کے پیسوں سے اسکول میں پانی کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مزارعت (بٹھائی پر زمین دینے) کی صورت میں عشر کے احکامات

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم چچاز زاد اور پھوپھی کو دینا - بیت الخلاء میں وضو کرتے وقت دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • نہری زمین میں عشر و نصف عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • چودہ من نہری زمین کی گندم پر عشر کا حکم اور واجب مقدار

    یونیکوڈ   عشر و خراج 1
  • زمین کے اردگرد اگر چار دیواری ہو تو اس میں عشر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • جانوروں کے لئے اگائے ہوئے چارہ پر عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مغصوبہ زمین کی پیداوار میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • سولر سے سیراب کی جانے والی زمین میں عشر لازم ہوگا یا نصف عشر ؟

    یونیکوڈ   انگلش   عشر و خراج 0
Related Topics متعلقه موضوعات