عشر و خراج

زمینی پیداوارپر عشراورنصف عشرکی تفصیل

فتوی نمبر :
34267
| تاریخ :
2018-05-02
عبادات / زکوۃ و صدقات / عشر و خراج

زمینی پیداوارپر عشراورنصف عشرکی تفصیل

میرے والد صاحب کی کئی ایکڑ زمینیں ہیں، جس پر مختلف چیزوں کی کاشت ہوتی ہے میں مدرسہ میں پڑھتا ہوں والد صاحب کو میں نے یہ مسئلہ بتایا کہ زمین کی پیداوار پر عشر آتا ہے تو انہوں نے تفصیل جاننا چاہی وہ مجھے معلوم نہ تھی اس لئے آپ کو زحمت دے رہا ہوں، آپ بتادیں کہ کن صورتوں میں عشر ہوتا ہے اور کن میں نصف عشر ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بارانی زمین اور جس زمین کو نہروں کے ذریعے سیراب کیا جائے ان میں عشر واجب ہوتا ہے جبکہ جن زمینوں کو کنویں یا ایسے تالاب ٹیوب ویل وغیرہ کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہے جن میں خرچ آتا ہو تو ان میں نصف عشر واجب ہے اور اگر کسی زمین کی آبپاشی دونوں طرح سے ہوتی ہو تو اس میں غالب کا اعتبار ہوگا،ا ور جس زمین کو پانی خرید کر سیراب کیا جاتا ہو اس میں بھی نصف عشر واجب ہوتا ہے۔


کما فی التنویر مع الدر: (و) تجب فی (مسقی سماء) أی مطر (وسیح) کنہر (بلا شرط نصاب) راجع لکل (و) بلا شرط (بقاء) وحولان حول (إلی قولہ) (و) یجب (نصفہ فی مسقی غرب) أی دلو کبیر (ودالیۃ) أی دولاب لکثرۃ المؤنۃ۔ الخ (ج۲، ص۳۲۶)


وفی الفتاوی الہندیۃ: وما سقی بالدولاب والدالیۃ ففیہ نصف العشر وان سقی سیحا وبدالیۃ یعتبر أکثر السنۃ، فان استویا یجب نصف العشر۔ الخ (ج۱، ص۱۸۶) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حکمت السلاوسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34267کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ٹھیکہ پر لی گئی زمین کی فصل میں عشر کس حساب سے دیاجائیگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • شمسی توانائی کے ٹیوب ویل سے حاصل ہونے والی کاشت پر عشر

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • بٹہ پر لی گئی زمین پر عشرکے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • زمینی پیداوارپر عشراورنصف عشرکی تفصیل

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کیا مقروض آدمی عشر ادا کرےگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کھٹائی سے قبل گنا فروخت کرنے صورت عشر کس حساب دیناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   عشر و خراج 0
  • ٹیوب ویل کے ذریعہ سیراب شدہ زمین کی پیداوارپر عشرہے یا نصف عشر؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 1
  • عشر کے پیسوں سے اسکول میں پانی کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مزارعت (بٹھائی پر زمین دینے) کی صورت میں عشر کے احکامات

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • نہری زمین میں عشر و نصف عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم چچاز زاد اور پھوپھی کو دینا - بیت الخلاء میں وضو کرتے وقت دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • چودہ من نہری زمین کی گندم پر عشر کا حکم اور واجب مقدار

    یونیکوڈ   عشر و خراج 1
  • ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • زمین کے اردگرد اگر چار دیواری ہو تو اس میں عشر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • جانوروں کے لئے اگائے ہوئے چارہ پر عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مغصوبہ زمین کی پیداوار میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • سولر سے سیراب کی جانے والی زمین میں عشر لازم ہوگا یا نصف عشر ؟

    یونیکوڈ   انگلش   عشر و خراج 0
Related Topics متعلقه موضوعات