طلاق

معتبر اور ثقہ لوگ تین طلاقوں کا بتائیں اور شوہر منکر نہ ہو تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
73295
| تاریخ :
2024-05-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

معتبر اور ثقہ لوگ تین طلاقوں کا بتائیں اور شوہر منکر نہ ہو تو کیا حکم ہوگا ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میرا اپنے بھائی کے ساتھ گھر میں کچھ لڑائی جھگڑا ہوا، جس پر مجھے بہت غصہ آیا، اور میں نے اپنے اوپر پٹرول ڈال کر اپنے کو جلانے کی بھی کوشش کی، لیکن والدہ اور بھائی نے مجھے بچایا، اِسی حال میں میں اپنے سسرال گیا، اور وہاں پر موجود افراد میری بیوی ، سسر اور میری بیوی کی بھابھی کا کہنا یہ ہے کہ میں نے وہاں تین مرتبہ طلاق کے الفاظ بولے ہیں، سسر کا بیان ہے کہ یہ آئے اور اپنی بیوی کو کہا کہ ”میں ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ یہ جملہ تین مرتبہ کہا اور بیوی کی بھابھی کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس نے تین مرتبہ یہی مذکورہ جملہ کہا، اور بیوی کا بیان ہے کہ چونکہ اس وقت بچہ رو رہا تھا تو میں نے یہی مذکور جملہ دو مرتبہ سنا، جبکہ شوہر کا بیان ہے کہ میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مجھے کچھ بھی یاد نہیں ہے کہ میں نے وہاں کیا بولا ہے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں طلاقیں ہوئیں کہ نہیں؟ اور اب ہمارے لئے کیا حکم ہے؟
نوٹ: شوہر کا کہنا ہے کہ میرے سسر، بیوی یا اُن کی بھابھی کا میرے ساتھ کوئی بدنیتی یا دشمنی نہیں ہے، اس کے علاوہ سسر، بیوی، بھابھی کا کہنا ہے کہ غصہ کے علاوہ اُس پر کوئی اور کیفیت نہیں تھی، بھابھی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھیں کہ یہ بیوی کو لینے کےلئے آئے ہیں تو میں نے اسے کو کہا کہ جاؤ ان کو پانی پلاؤ، یہ گئی ان کے ساتھ بیٹھ گئی اور اس دوران سسرآئے، تو اس نے یہی مذکورہ بالا تحریر دہرائی کہ میں ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اِس طور پر کہ حالیہ حادثہ کے وقت موجود سسر اور بھابھی سائل کی جانب سے اپنی بیوی کو واضح اور صریح الفاظ ”میں ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ کے ساتھ تین طلاقیں دینے کو بیان کر رہے ہیں، جبکہ سائل بھی اس کا انکار نہ کرتا ہو، اور میاں و بیوی دونوں کو سسر اور بھابھی پر کسی قسم کی بد دیانتی کا شبہ نہ ہو، تو ایسی صورت میں اگرچہ بیوی نے بچہ کے رونے کی وجہ سے تیسری بار الفاظِ طلاق نہ سنے ہوں(لیکن اُسے والد اور بھابھی کے بیان پر اعتماد ہو) تو بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا ، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے ، جبکہ عورت ایامِ عدت گزرنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت: (قولہ والصحیح عدم الجواز) وفی الفتاوی السراجیۃ: إذا أخبرھا ثقۃ أن الزوج طلقھا وھو غائب وسعھا أن تعتد وتتزوج ولم یقیدہ بالدیانۃ اھ کذا فی شرح الوھبانیۃ، قلت: ھذا تأیید لقول الأئمۃ المذکورین: فإنہ إذا حل لھا التزوج بإخبار ثقۃ فیحل لھا التحلیل ھنا بالأولی إذا سمعت الطلاق أو شھد بہ عدلان عندھا، بل صرحوا بأن لھا التزوج إذا أتاھا کتاب منہ بطلاقھا ولو علی ید غیر ثقۃ إن غلب علی ظنھا أنہ حق إلخ (ج3،صـــ421،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73295کی تصدیق کریں
0     436
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات