مسائل قربانی

جس کے لوگوں پر قرضے ہوں اس کے لئے قربانی کا حکم

فتوی نمبر :
73516
| تاریخ :
2024-05-29
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

جس کے لوگوں پر قرضے ہوں اس کے لئے قربانی کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
حضرت سوال یہ ہے کہ میرا پیسہ لوگوں کے یہاں 30 سے 40 ہزار بقایا ہے جو مجھے مل نہیں رہا اور میرے پاس پیسہ نہیں ہے تو کیا میرے اوپر قربانی کرنا واجب ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قربانی ہر اس عاقل بالغ مسلمان شخص پر لازم ہے جس کی ملکیت میں ایام ِعید(دسویں،گیارہویں،اور بارہویں ذی الحجہ) کو اپنے اوپر قرضے منہا کرنے کے بعد ساڑھےسات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر مالِ تجارت، نقدی اور حاجات اصلیہ سے زائد سامان ہو تو اس پر قربانی لازم ہے، چنانچہ سائل کی ملکیت میں اگر ایام عید میں صرف یہی رقم ہو، اس کے علاوہ اس کی ملکیت میں مذکور بالااشیاء میں سے کوئی بھی چیز بقدرِ نصاب نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل پر قربانی لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به)الخ
وفی رد المحتار تحت: (قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفا، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم الخ(کتاب الاضحیۃ،ج6،ص312،ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ: قيل: لعلي بن أحمد لو كان لرجل دين على مقر مفلس هل تحل له الزكاة؟ . (قال: لا) ، فقيل: وهل عليه الأضحية؟ . فقال: لا ما لم يصل إليه، كذا في التتارخانية،له دين حال أو مؤجل على مقر ملي وليس في يده ما يمكنه شراء الأضحية لا يلزمه أن يستقرض فيضحي، ولا يلزمه قيمتها إذا وصل إليه الدين، لكن يلزمه أن يسأل منه ثمن الأضحية إذا غلب على ظنه أنه يدفعه. له مال كثير غائب في يد شريكه أو مضاربه ومعه ما يشتري به الأضحية من الحجرين أو متاع البيت تلزمه الأضحية، كذا في القنية(کتاب الاضحیۃ،ج5،ص307،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73516کی تصدیق کریں
0     637
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا نصاب کیاہے

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
Related Topics متعلقه موضوعات