مسائل قربانی

قربانی کے جانور کا عید سے پہلے مرنے کی صورت میں قربانی کا حکم

فتوی نمبر :
73621
| تاریخ :
2024-06-03
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

قربانی کے جانور کا عید سے پہلے مرنے کی صورت میں قربانی کا حکم

اگر کسی شخص نے قربانی کے لئے کوئی بھی چھوٹا یا بڑا جانور خریدا ہو، او ر وہ قربانی کے دن سے پہلے ہی مر جائے یا حلال ہوجائے، تو اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ اگر اس پر قربانی واجب ہو گئی ہو مگر اس کے پاس وسائل نہ ہوں تو وہ کیا کرے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قربانی کےواجب ہونے کے لئے صاحبِ نصاب ہونا شرط ہے، اس لئے اگر صاحبِ نصاب شخص نے قربانی کے لئے جانور خریدا اور وہ جانور قربانی سے پہلے ہی مرگیا یا اسے مردار ہونے سے بچانے کے لئے ذبح کیا گیا، تو اس صورت میں اس شخص پر دوسری قربانی کرنا واجب ہے، اور اگر فی الفور دوسرا جانور خریدنے کی استطاعت نہ ہو، تو جانور کی خریداری کرنے کے لئے رقم ادھار لینے یا دوسرا جانور خریدنے کی بجائے کسی کے ساتھ حصہ میں شریک ہوکر قربانی کرنے کی گنجائش موجود ہے، تاہم جب تک وہ صاحبِ نصاب ہوتب تک اس کے ذمہ قربانی بہر صورت واجب رہے گی، البتہ اگر قربانی کاجانور خریدنے والا شخص صاحبِ نصاب نہ ہو، اور وہ جانور قربانی سے قبل مر جائے، تو اس پر دوسرے جانور کو خرید کر قربانی کرنا واجب نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وأما الذي يجب على الفقير دون الغني فالمشترى للأضحية إذا كان المشتري فقيرا، بأن اشترى فقير شاة ينوي أن يضحي بها، وإن كان غنيا لا تجب عليه بشراء شيء (الی قولہ) وأما الذي يجب على الغني دون الفقير فما يجب من غير نذر ولا شراء للأضحية بل شكرا لنعمة الحياة وإحياء لميراث الخليل حين أمره الله بذبح الكبش في هذه الأيام، كذا في البدائع الخ (ج5 صـ291-292 کتاب الاضحیۃ ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73621کی تصدیق کریں
0     1790
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات