بھینس یا کٹے کی قربانی جائز ہے؟
واضح ہو کہ ماہرین حیوانات کے نزدیک بھینس اور کٹا گائے کی اقسام میں سے ہیں۔ اور ان سے متعلق بھی وہی احکام لاگو ہونگے جو گائے کی قربانی سے متعلق ہوتے ہیں اس لئے بھینس اور کٹے کی قربانی بلاشبہ جائز اور درست ہے ،لہذا بلا وجہ شک و تردد میں پڑنے سے احتراز لازم ہے۔
كما في التاتار حانية. م. ويجزى الجاموس في الاضحية عن سبعة الخ (کتاب الأضحية، الفصل الخامس : ج ۱۷، ص۳۳، ط: رشد دید)
وفي الھندية (اما جنسہ ) فهو ان يكون من الأجناس الثلاثة الغنم أو الأبل أو البقر ويدخل في كل جنس نوعه والذكر والأنثى منه والخصى والفحل لأطلاق أسم الجنس على ذالك والمعز نوع من الغنم والجاموس نوع من البقر الخ (كتاب الاضحيہ الباب الخامس ، ج۵، ۲۹ . ط . ماجدید) -