مسائل قربانی

والد کا کسی کاروبار میں پیسے بیٹے کے نام کرنےسے قربانی لازم ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
73722
| تاریخ :
2024-06-06
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

والد کا کسی کاروبار میں پیسے بیٹے کے نام کرنےسے قربانی لازم ہونے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ؛ بعد سلام مسنون قابلِ رہبری مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک دیہات کا رہائشی ہو ں ،نیز وہاں کا امام بھی ہوں،میرے نام پر والد صاحب نے 3 لاکھ روپے کسی کاروبار میں انویسٹ کیے ہیں تاکہ اس سے چند ہزار انکم حاصل ہوکر اس پر گزر بسر ہو، مذکورہ رقم میرے نام کرنے کی کیفیت یہ تھی کہ مذکورہ رقم پہلے بڑے بھائی کے نام مذکورہ کاروبار میں انویسٹ کی،لیکن جب انکو وہاں کوئی خاص فائدہ سامنے نہ آیا تو اس کے بعد والد صاحب نے مذکورہ رقم لوٹانے کے بجائے زبانی کلامی طور پر میرے نام کر ڈالا،مذکورہ کاروبار کا مالک مجھے میرے حصہ سرمایہ سے پہلے بھی ماہانہ اپنی طرف سے تبرعاً چند ہزار رقم دیا کرتے تھے ،اور پھر والد صاحب کا مذکورہ رقم میرے نام کرنے کے بعد بھی وہی ماہانہ وظیفہ میرے نام مالکِ کاروبار دیتا رہا اور ابھی تک دے رہا ہے ،لیکن میرا نام اب شرکاء میں شمار ہے ،جس کی وجہ سے بظاہر مجھ پر قربانی لازم ہورہی ہے جسکا مجھ میں استطاعت نہیں ،نیز والد صاحب نے جو پیسہ میرے نام کیا ہے اسکی کیفیت یوں ہے کہ اگر مذکورہ رقم والد صاحب دوبارہ لینا چاہے وہ مکمل با اختیار ہوتا ہے، کیونکہ جن بھائیوں کے نام پر والد نے رقم انویسٹ کی ہیں ، کبھی کبھار کسی بھائی کو غصے میں آکر یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ مثلاً ٹھیک ٹھیک رہو ورنہ سارا حصہ واپس لے لونگا وغیرہ اس جیسی باتیں غصے میں کہہ دیتے ہیں جس سے شک سا ہوتا ہے کہ بچوں کے نام یہ ملکیت تام نہیں ،کیا اس جیسی ملکیت میں مجھ پر قربانی و زکوۃ کے احکام لاگو ہونگے کہ نہیں؟ براہِ کرم جلد از جلد رہنمائی فرمائیں تاکہ قربانی کے حکم سے سبکدوش ہو سکوں ۔ واجرکم علی اللہ.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی شخص کی اپنی ذاتی ملکیت میں موجود چیز کا بلا معاوضہ کسی دوسرے شخص کو مالک بنانا شرعاً ہبہ ( گفٹ) کہلاتا ہے، اور ہبہ ( گفٹ) کے تام ہونے کے لئے ضروری ہے کہ واہب موہوبہ چیز کو موہوب لہ کے نام کرنے کے ساتھ اس سے اپنا قبضہ اور تصرف مکمل طور پر ختم کرکے دوسرے کے حوالہ کر دے۔
لہذا سائل کے والد نے مذکورہ رقم اگر فقط سائل کے نام کی ہو اس طور پر کہ اس سرمایہ سے ملنے والا فقط نفع سائل کو ملتا ہو، باقی اصل سرمایہ والد ہی کی ملکیت میں ہو، کہ وہ اسے جب دوبارہ لینا چاہے اس میں مکمل با اختیار ہو، تو ایسی صورت میں سائل چونکہ اس سرمایہ کا مالک نہیں بنا ، بلکہ وہ رقم بدستور والد ہی کی ملکیت ہے،اس لئے اس رقم کی وجہ سے سائل صاحبِ نصاب نہیں ہوگا، اگر سائل کے پاس مذکورہ رقم کے علاوہ دیگر اموالِ زکوۃ میں سے نصاب کے بقدر کوئی مال موجود نہ ہو، تو سائل پر زکوۃ و قربانی لازم نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: و منھا ان یکون الموھوب مقبوضاً حتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض الخ ( کتاب الھبۃ، ج: 4، ص: 374، ط: ماجدیۃ )۔
و فی التاترخانیۃ: الھدایۃ: الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم اذا بلغ نصاباً الخ (کتاب الزکاۃ، ج: 3، ص: 133، ط: رشیدیۃ)۔
و فی رد المحتار: تحت: ( قولہ و الیسار ) بان ملک مائتی درھم أو عرضاً یساویھا غیر مسکنہ و ثیاب اللبس أو متاع یحتاجہ الی أن یذبح الاضحیۃ الخ ( کتاب الاضحیۃ، ج: 6، ص: 312، ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73722کی تصدیق کریں
0     77
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات