مسائل قربانی

کسی کی طرف سےقربانی کاجانور خریدنے کے بعد بچ جانے والی رقم اپنے پاس رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
73934
| تاریخ :
2024-06-14
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

کسی کی طرف سےقربانی کاجانور خریدنے کے بعد بچ جانے والی رقم اپنے پاس رکھنے کا حکم

اگر کسی شخص نے قربانی کے جانور کے پیسہ بھیجے ہوں اور کہا کہ اس سے آپ ایک جانور خرید لیں اور خریدنے والے نے اس کو ڈھونڈا اور خریدا اس نے بیوپاری سے 110000 (ایک لاکھ دس ہزار) کا جانور 100000 (ا یک لاکھ) کا خریدا اور پیسے بھیجنے والے نے 110000 بھیجے تھے،تو جو باقی کے دس ہزار بچ گئے ہیں، وہ انکو اپنے پاس رکھ سکتا ہے ؟ انکو استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ قربانی کا جانور خریدنے والا شخص اگر قربانی کرنے والے کی طرف سے بطورِ وکیل یہ جانور خرید رہا تھا تو اس صورت میں مذکور بچ جانے والے دس ہزار روپیہ اس کے پاس امانت تھے جسے مؤکل کے علم میں لائے بغیر اپنے پاس رکھنا اور استعمال میں لانا خریدار (وکیل ) کے لئے جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: ان اللہ یأمرُ کم أن تؤدّوا الامٰنٰتِ الی اھلھا الآیۃ (سورۃ النساء آیت: 58)۔
و فی احکام القرآن للجصاص: قال ابو بکر مااؤتمن علیہ الإنسان فھو امانۃ فعلی المؤتمن علیھا ردّھا الی صاحبھا فمن الامانات الودائع و علی مودعیھا ردّھا الی من اودعہ ایّاھا الخ (ج: 2، صـ: 207، ط: سہیل اکیڈمی)۔
و فی شرح المجلۃ: المال الذی قبضہ الوکیل بالبیع و الشراء و ایفاء الدین و استیفاء و قبض العین من جھۃ الوکالۃ ھو فی حکم الودیعۃ فی یدہ فاذا تلف بلا تعد و لا تقصیرٍ فلا یلزم الضمان الخ (کتاب الوکالۃ، ص: 390، ط: دار ابن حزم)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73934کی تصدیق کریں
0     44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات