طلاق

گواہوں کے سامنے طلاق دینے کی شرط رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
74244
| تاریخ :
2024-07-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

گواہوں کے سامنے طلاق دینے کی شرط رکھنے کا حکم

کیا نکاح نامہ میں یہ شرط رکھی جاسکتی ہے کہ طلاق صرف گواہوں کی موجود گی میں دی جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ وقوعِ طلاق کے لئے گواہوں کا موجود ہونا شرعاً ضروری نہیں، بلکہ بغیر گواہوں کے بھی طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، چنانچہ اگر شوہر بیوی کو طلاق دیدے اور گواہ موجود نہ ہوں، تو بھی طلاق واقع ہوجائیگی،البتہ اگر میاں بیوی کے درمیان نباہ ممکن نہ رہے، اور وہ علیحدگی اختیار کرنا چاہیں تو بہتر یہ ہے کہ گواہوں کی موجود گی میں طلاق دی جائے، تاکہ آئندہ کیلئے پیدا ہونے والے شکوک وشبہات اور تنازعات سے بچاجاسکے، لہذا نکاح نامہ میں یہ شرط رکھنا" کہ طلاق گواہوں کی موجود گی میں دی جائے" شرعاً جائز ودرست ہے، لیکن اگر شوہر شرط کی خلاف ورزی کرتے ہوئےگواہوں کی عدمِ موجودگی میں طلاق دیدیتا ہےتو ایسی صورت میں شرعاً اس شرط کی وجہ سے طلاق غیر مؤثر نہ ہوگی، بلکہ گواہ نہ ہونے کے باوجود بھی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسیر القرطبی: قوله تعالى: (وأشهدوا ذوي عدل منكم) فيه ست مسائل: الأولى- قوله تعالى: وأشهدوا أمر بالإشهاد «4» على الطلاق. وقيل: على الرجعة. والظاهر رجوعه إلى الرجعة لا إلى الطلاق. فإن راجع من غير إشهاد ففي صحة الرجعة قولان للفقهاء. وقيل: المعنى وأشهدوا عند الرجعة والفرقة جميعا. وهذا الإشهاد مندوب إليه عند أبي حنيفة، كقوله تعالى: وأشهدوا إذا تبايعتم «1» [البقرة: 282]. وعند الشافعي واجب في الرجعة، مندوب إليه في الفرقة. وفائدة الإشهاد ألا يقع بينهما التجاحد، وألا يتهم في إمساكها، ولئلا يموت أحدهما فيدعي الباقي ثبوت الزوجية «2» ليرث الخ (ج18 صـ158 ط: دار الكتب المصرية – القاهرة)۔
وفی احکام القرآن للجصاص: فإن لم يكونا رجلين يعني إن لم يكن الشهيدان رجلين فرجل وامرأتان فلا يخلو قوله فإن لم يكونا رجلين من أن يريد به فإن لم يوجد رجلان فرجل وامرأتان الخ (ج2 صـ231 دار إحياء التراث العربي – بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74244کی تصدیق کریں
0     662
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات