طلاق

نافرمان بیوی کو طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
74391
| تاریخ :
2024-07-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نافرمان بیوی کو طلاق دینے کا حکم

السلام علیکم! میں کراچی کا رہائشی ہوں، میری شادی 7 سال قبل ہوئی، میری بیوی جب سے میرے گھر آئی ہے اس نے میرے گھر کا کوئی کام نہیں کیا، کہتی ہے کہ اپنا کام خود کرو اپنے لئے نوکر کا بندوبست کرو ، گھر کے معززین نے بہت سمجھایا ، مگر اس کی باتیں اور حرکتوں کی وجہ سے میں پریشان ہوگیا ہوں، لوگوں کے سامنےکہتی ہے میرا شوہر نامرد ہے، اب میں عزت دار لوگوں میں اس عورت کو کیا جواب دوں، یہ اس عورت کی دوسری شادی ہےاور اس کا ایک بیٹا بھی ہے، مجھ سے اس عورت کی کوئی اولاد نہیں، میاں بیوی والا کوئی تعلق نہیں ہے،مجھے قریب نہیں آنے دیتی اور سارا دن رات موبائل فون پر دوسرے مردوں سے میرے سامنے بات کرتی ہے، میں اس عورت سے بہت تنگ آچکا ہوں، براہ مہربانی شرعی حیثیت سے میری رہنمائی فرمائیں کہ میں اس عورت کو اپنے پاس رکھ سکتا ہوں یا فارغ کردوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائل کی بیوی حقوق زوجیت ادا نہیں کررہی ہو وغیرہ، تو بیوی کا مذکور طرز عمل انتہائی قبیح اور ناجائز ہے ، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہی ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرز عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار اور شوہر سے دست بستہ معافی مانگتے ہوئے آئندہ کے لئے ان امور سے مکمل اجتناب کرے ، نیز شوہر کے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرتے ہوئے آخرت کی پکڑ سے سبکدوشی حاصل کرے ، تاہم از خود اور بڑوں کے ذریعے سمجھانے کے باوجود بھی اگر بیوی مذکور طرز عمل سے باز نہ آتی ہو ، اور اس کے اس رویہ کی وجہ سائل کے لئے اللہ کی حدود کی پاسداری کرتے ہوئے اس کے ساتھ نباہ ممکن نہ ہو ، تو ایسی صورت میں سائل کے لئے طلاق یا خلع کے ذریعے اپنی بیوی کو اپنی زوجیت سے علیحدہ کرنے کی بھی شرعاً گنجائش ہوگی ، اور اس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی نہ ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: تحت ( قوله للشقاق ) أي لوجود الشقاق و هو الاختلاف و التخاصم و في القهستاني عن شرح الطحاوي السنة إذا وقع بين الزوجين اختلاف أن يجتمع أهلهما ليصلحوا بينهما ، فإن لم يصطلحا جاز الطلاق والخلج انتهى (باب الخلع ، ج ۳ ص 441، ط : سعيد)-
و فيه أيضا : تحت ( قوله لا يجب على الزوج تطليق الفاجرة ) و لا عليها تسريح الفاجر إلا إذا خافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس أن يتفرقا انتهى (فصل في البيع ، ج 6، ص 427، ط : سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74391کی تصدیق کریں
1     895
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات