میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں بہک جاؤنگا ، رات کو تین (3) بجے میری آنکھ کھل جاتی ہے اور شہوت فل آئی ہوئی ہوتی ہے اور میں اٹھ کے جا نے لگتا ہوں تو میری نظر اپنی بیٹی جو 15 سال کی ہے پہ جا تی ہے ، جس کے پیٹ سے کپڑا ہٹا ہوا تھا اور وہ سوئی ہوئی تھی اور دل میں غلط خیال آگیا ، تو میں نے اس کے جسم پہ شہوت کے ساتھ ہاتھ پھیرا اور دماغ میں گند آگیا ، شہوت کے ساتھ ہاتھ پھیرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ، ابھی 5 سیکنڈ ہاتھ پھیرا ہی تھا کہ دل میں اللہ کا خوف آگیا اور اعوذ باللہ پڑھتا ہوا وہاں سے چلا گیا اور مسلسل استغفار کا ورد کیا اور اللہ سے اپنے اس گناہ کی معافی مانگی ہے اور مسلسل استغفار کر رہا ہوں اللہ پاک مجھے معاف فرمائے،اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس حرکت سے میرے نکاح پر کوئی اثر ہوا ہے یا نہیں ؟ اس غلطی کا ازالہ کیسے کروں ؟ مسلسل اللہ سے معافی مانگ رہا ہوں اور دعا کی در خواست ہے، اللہ پاک مجھے گناہوں سے بچائے ۔
صورت ِ مسؤلہ میں سائل نے شہوت سے مغلوب ہوکر اپنی سوئی ہوئی پندرہ سال کی بیٹی کے جسم پر شہوت کے ساتھ بلا حائل (جیسے کپڑا وغیرہ ) کے ہاتھ پھیرا ہو یا حائل تو ہو مگر ہاتھ پھیرتے وقت اس کے جسم کی حرارت سائل کو محسوس ہوئی ہو، جبکہ اس ہاتھ پھیرتے وقت اسے انزال بھی نہ ہوا ہو تو ایسی صورت میں سائل اور اس کی بیٹی کے درمیان حرمت ِ مصاہرت ثابت ہوکر سائل کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوچکی ہے، لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ الفاظِ متارکت جیسے تم مجھ سے آزاد ہو وغیرہ کہہ کر بیوی کو اپنی زوجیت سے علیحدہ کردے ، جس کے بعد ایامِ عدت گزرنے پر عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ۔
کما فی الدر المختار: ( و ) حرم أیضا بالصھر یۃ ( أصل مزنیتہ ) أراد بالزنیٰ الوطء الحرام (و ) أصل (ممسوستہ بشھوۃ ) و لو لشعر علی الرأس بحائل لا یمنع الحرارۃ (و أصل ماستہ و ناظرۃ إلی ذکرہ و المنظور إلی فرجھا ) (إلی قولہ) ھذا إذا لم ینزل فلو نزل مع مس أو نظر فلا حرمۃ بہ یفتی۔الخ۔
و فیہ أیضا: ( و لا فرق ) فیما ذکر (بین اللمس والنظر بشھوۃ و بین عمد و نسیان ) و خطأ و إکراہ، فلو أیقظ زوجتہ أو أیقظتہ ھی لجماعھا فمست یدہ بنتھا المشتھاۃ أو یدھا ابنہ حرمت الأم أبداً۔الخ۔(کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج: 3، ص: 32-35، ط: سعید )۔
و فی الفتاوی التاتارخانیۃ: و کما تثبت حرمۃ المصاھرۃ بالوطیء تثبت بالمس و التقبیل و النظر إلی الفرج بشھوۃ سواء کان بنکاح أو ملک أو فجور عندنا إذا کان المحل مشتھاۃ و لا تثبت ھذہ الحرمۃ بالنظر إلی سائر الأعضاء و إن کان عن شھوۃ و حد النظر أن تنتشر آلتہ بالنظر إلی الفرج، و فی الظھیریۃ: أو اللمس۔الخ۔(کتاب النکاح، فصل: أسباب التحریم، ج: 2، ص: 618، ط: إدارۃ القرآن)۔