طلاق

طلاق کے متعلق

فتوی نمبر :
78247
| تاریخ :
2024-09-24
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے متعلق

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین شرح ِمتین شریعت کی رو سے کہ ہمشیرہ بنام مسماۃ ۔۔۔۔مرحوم قوم سیہٹر عرف گودرا کا عقدِ نکاح مورخہ 18/12/2022 کو ۔۔۔۔ ساآنہ کروڑ لال حسین ضلع لیہ سے روبرو گواہان شرعی ہوا اور رخصتی مورخہ 17/2/2023 2023 کو ہوئی، اسی دوران میرے والد صاحب فوت ہو گئے، اس کے بعد ۔۔۔ نے کئی مرتبہ ہماری بہن سے لڑائی جھگڑے کیے اور گھر سے نکال کر ہمارے گھر بھیج دیا، پھر بڑوں کی وجہ سے راضی نامے ہوتے رہے، ابھی مورخہ 21/8/2024 کو ۔۔۔۔۔۔نے میری بہن ۔۔۔۔ بی بی کو تین مرتبہ طلاق دے دی ہے اور مجھے فون کر کے کہا کہ میں نے تمہاری بہن یعنی ہمشیرہ کو طلاق دے دی ہے ، آکر لے جاؤ، میں نے اپنی بہن سے زبانی بھی معلوم کیا تو اس نے بھی یہی کہا کہ ۔۔۔نے تین مرتبہ طلاق دے دی ہے ، جس پر میں نے ۔۔۔کو کہا کہ تم نے ایک مرتبہ طلاق دی ہے یا تین مرتبہ طلاق دی ہے؟ تو ۔۔۔ نے کہا کہ میں غصہ میں تھا، میں نے تین مرتبہ طلاق دی ہے، میں نے اپنے بڑے بھائی عابد حسین کومتذکرہ بالا حقیقت سے آگاہ کیا اور کہا کہ بہن کو اپنے گھر لے جاؤ، جس پر بھائی بہن کو گھر لے کر آگیا اور بہن ابھی تک ہمارے گھر میں ہے، ابھی ۔۔۔۔کہتا ہے کہ میں نے غصہ میں آ کر طلاق دی ہے، ایسی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوتی۔
جناب عالی ! مجھے شریعت کی روشنی میں بتلایا جائے کہ میری بہن مسماۃ ۔۔۔۔۔ پر طلاق واقع ہو گئی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ غصہ کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے، چنانچہ صورتِ مسؤلہ میں اگر واقعۃً سائل کی ہمشیرہ کو اس کے شوہر نے غصہ کی حالت میں تین مرتبہ صریح الفاظ میں طلاق دے دی ہو اور شوہر نے تین طلاقوں کا اقرار بھی کرلیا ہو تو اس سے مذکور شخص کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے ، جبکہ عورت ایام عدت گزارنے کےبعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: ويقع طلاق من غضب الخ (مطلب فی طلاق المدھوش، ج 3، ص 244، ط: سعید)۔
و فیہ ایضاً: أن من وصل في الغضب إلى حالة لا يدري فيها ما يقول يقع طلاقه الخ (مطلب فيما لو حلف وأنشأ له آخر، ج 3، ص 369، ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ : وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية الخ ( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج 1، ص 473، ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78247کی تصدیق کریں
0     711
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات