طلاق

دوران حیض دی ہوئی طلاق کے نوٹس دینےسے کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
80133
| تاریخ :
2024-12-24
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دوران حیض دی ہوئی طلاق کے نوٹس دینےسے کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

السلام علیکم ! مفتی صاحب! میرا سوال طلاق کے بارے میں ہے ، ـ میں نے آپ سے پہلے بھی فتوی لیا ہے، لیکن معاملات غلط رخ لے چکے ہیں ، میرے شوہر نے طلاق بھیجی تىن نوٹس میں ، لیکن طلاق یونین میں آئی ہے اور جو طلاق نامے پر تاریخ درج ہے میں اللہ کو حاضر جان کر کہتی ہوں کہ اس تاریخ پر ماہواری آتی ہے۔ مجھے فتوی چاہیئے ، میں گھر آباد کرنا چاہتی ہوں، کوئی درمیانی راہ کوئی فتوی کوئی اسلامی شریعت کی رو سے میری رہنمائی کردیں تاکہ رجوع ہو جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ماہواری کے ایام میں طلاق دینے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا سائل کے شوہر نے واضح اور صریح الفاظ جیسے "میں طلاق دیتا ہوں" پر مشتمل تین نوٹس از خود بنوائے ہوں، اور پھر ان پر دستخط کر کے وہ یونین کونسل کو بھی ارسال کر دىے ہوں، تو اگر چہ ان پر درج تاریخوں پر سائلہ کو ماہواری آتی ہو ، تب بھی ان سے سائلہ پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا جب کہ عورت ایامِ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80133کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات