طلاق

جس عورت کے پاس طلاق نامہ نہ ہو اس سے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
80560
| تاریخ :
2025-01-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

جس عورت کے پاس طلاق نامہ نہ ہو اس سے نکاح کرنا

السلام علیکم!
مفتی صاحب ایک مسئلہ درپیش ہے۔میں جس عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں وہ طلاق یافتہ ہے۔ لیکن اس کے پاس طلاق نامہ نہیں ہے۔ اسکے سابقہ شوہر پیشہ کے اعتبار سے ایک وکیل تھا۔ اس نے یونین کونسل سے اپنے نکاح اور طلاق کا ریکارڈ ختم کروا دیا ہے۔ اب وہ عورت کہتی ہے کہ ہمارا معاملہ مكمل طور پر کلیئر ہے۔ راہنمائی فرمائیں کہ میں نکاح کر سکتا ہوں؟ شرعی طور پر درست ہوگا، اور قانونی طور پر بھی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً مذکور عورت کو اس کا سابق شوہر تین طلاقیں دے کر اس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کر چکا ہو اور وہ عورت اس کی عدت بھی گزار چکی ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ عورت دوسرے شخص کے ساتھ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔ لہذا سائل مذکورہ عورت سے اگر نکاح کرنا چاہے تو اس کا نکاح صحیح اور درست منعقد ہو جائے گا۔ اس لئے بلا وجہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: الطلاق مرتٰن فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان)- (البقرة: 229)-
و فی الفتاوى الھندیۃ: و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا کذا فی الھدایۃ إلخ۔ (ج: 1، ص: 473، ط: سعید)-
و فی بدائع الصنائع: و اما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک و زوال المحلیۃ ایضا حتی لایجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر إلخ۔ (ج: 3، ص: 187، ط: سعید)-
و فى الدر المختار: و لو كتب على وجه الرسالة و الخطاب كأن يكتب يا فلانة: اذا اتاك كتابى هذا فانت طالق طلقت بوصول الكتاب إلخ۔ (ج: 3، ص: 246، ط: سعید)-
و فى الدر المختار: و شرعاً (رفع قيد النكاح فى الحال) بالبائن (او المآل) بالرجعى (بلفظ مخصوص) إلخ- (ج: 3، ص: 226، ط: سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80560کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات