حرمت مصاهرت

بہو کے رخسار پر بوسہ دینے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
80565
| تاریخ :
2025-01-08
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

بہو کے رخسار پر بوسہ دینے سے نکاح کا حکم

ایک دن میں کھانا بنا رہی تھی، اچانک میرے سسر کام سے آئے اور میرا ہاتھ پکڑ کر میرا گال کاٹا، اس حالت میں مجھے کوئی جنسی خواہش نہیں تھی، سسر نے فیملی کورٹ میں اعتراف کیا کہ میرا آلہ تناسل منتشرنہیں ہوا، اور میں نے اس وقت دیکھا، اس کا آلہ تناسل کھڑا نہیں تھا، اب میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا مذکورہ واقعہ سے ہمارا ازدواجی رشتہ ٹوٹ جائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کا بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو،اس طور پر کہ سائلہ کے سسر نے سائلہ کا ہاتھ پکڑ کر اس کے گال کو کاٹاہو،توفقہاءِ کرام کی تصریحات کے مطابق گال پر بوسہ دینے کی صورت میں مطلقاً حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگرچہ سسر صرف اس بات کا اعتراف کرتا ہےکہ اُس کے آلۂ تناسل میں انتشار نہیں تھا، لیکن چونکہ اس نے شہوت کے عدمِ وجود کا ذکرہی نہیں کیا ،جبکہ بہو کے گال پر بوسہ دینا اور پھر اس کےگال کاٹ کر دبانا شہوت ہونے پر دلالت کرتا ہے، چناچہ اگر سائلہ کا شوہر بھی اپنے والد کے اس فعل کی تصدیق کرتا ہو،اور اس مو قع پر شہوت سے انکاری نہ ہو تو اس کی وجہ سے سائلہ اپنے شوہر پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے گی ، اور اس صورت میں شوہر پر لازم ہوگا کہ وہ اپنی بیوی کو الفاظِ متارکت جیسے " میں نے تجھے چھوڑ دیا " وغیرہ کہہ دے تاکہ وہ عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : رجل قبل امرأة أبيه بشهوة أو قبل الأب امرأة ابنه بشهوة و هي مكرهة و أنكر الزوج أن يكون بشهوة فالقول قول الزوج ، و إن صدقه الزوج وقعت الفرقة و يجب المهر على الزوج و يرجع بذلك على الذي فعل إن تعمد الفاعل الفساد و إن لم يتعمد لا يرجع الخ ۔ ( القسم الثانی المحرمات بالصھریۃ و مایقبل بذٰلک، ج،1 ص ، 276 ، ط۔ رشیدیہ)-
وفیھا ایضاً: وکان الشیخ الامام الاجل ظہیر الدین المرغینانی یفتی بالحرمۃ فی القبلۃ فی الفم والخد والرأس وإن کان علی مقنعۃ وکان یقول لا یصدق فی أنہ لم یکن بشہوہ الخ ( القسم الثانی المحرمات بالصھریۃ، ج1، ص304، ط: دارالکتب العلمیۃ)۔
و فی رد المحتار تحت : (قوله : قبل أم امرأته إلخ ) قال في الذخيرة : و إذا قبلها أو لمسها أو نظر إلى فرجها ثم قال لم يكن عن شهوة ذكر الصدر الشهيد أنه في القبلة يفتى بالحرمة ما لم يتبين أنه بلا شهوة و في المس و النظر لا إلا إن تبين أنه بشهوة ؛ لأن الأصل في التقبيل الشهوة بخلاف المس و النظر ، الخ ۔( کتاب النکاح ، فصل فی المحرمات ، ج ، 3 ص ، 35 ، ط۔ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80565کی تصدیق کریں
0     469
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات