روزہ کے مفسدات و مکروهات

قضا روزے کی حالت میں بھول کر مشت زنی کرنے سے کیا روزہ فاسد ہوجائے گا؟

فتوی نمبر :
81037
| تاریخ :
2025-01-29
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

قضا روزے کی حالت میں بھول کر مشت زنی کرنے سے کیا روزہ فاسد ہوجائے گا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب! میں نے قضا روزہ رکھا ہوا تھا اور اس حالت میں بھولے سے مشت زنی کر لی ہے۔ بھولے سے مجھے یاد نہیں تھا کہ میں روزے کی حالت میں ہوں۔ تو روزے کی قضا ہو گئی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور واقعۃً مذکور فعلِ شنیع کرتے وقت سائل کو روزہ یاد نہیں تھا، اور بھولے سے حالتِ روزہ میں مشت زنی کر لی تھی، تو اس سے سائل کا وہ روزہ تو نہیں ٹوٹا ہے۔ البتہ مذکور فعل چونکہ انتہائی درجہ قبیح ہے اور قرآن و حدیث میں اس پر سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے سائل پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور آئندہ کے لیے اس ناجائز کام سے مکمل اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاترخانیۃ: إذا أکل الصائم أو شرب أو جامع ناسیاً لم یفطرہ الخ ( الفصل الرابع فی ما یفسد الصوم و ما لا یفسد، ج: 3، ص: 375، ط: رشیدیۃ )۔
و فی الدر المختار: ( إذا أکل الصائم أو شارب أو جامع ) حال کونہ ( ناسیا ) فی الفرض و النفل قبل النیۃ أو بعدھا علی الصحیح ( الی قولہ ) ( لم یفطر ) جواب الشرط الخ ( باب ما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، ج: 3، ص: 319، ط: رشیدیۃ )۔
و فی رد المحتار: تحت قولہ: ( اذا أکل ) شرط جوابہ قولہ الآتی: "لم یفطر کما سینبہ علیہ الشارح. قولہ: ( ناسیا ) ای: لصومہ لأنہ ذکر للأکل و الشرب و الجماع . معراج . قولہ: ( فی الفرض ) و لو قضاء أو کفارۃ الخ ( باب ما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، ج: 3، ص: 319، ط: رشیدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81037کی تصدیق کریں
0     83
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 5
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 7
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کن چیزوں سے روزہ ٹوٹتا ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ میں جنابت ہونے کی صورت میں کچھ کھا پی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا خود بخود منہ بھر کر قےہونے سے روزہ ٹوٹتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں لیکوریا کا پانی نکلنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات