مسائل قربانی

بیوی پر قربانی واجب ہوتو شوہر کا اس کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
82332
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

بیوی پر قربانی واجب ہوتو شوہر کا اس کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے چار بیٹے ہیں ،اور یہ چاروں بیٹے گھر کے ہر چیز میں شریک ہیں، اور واضح رہے کہ زید خود بھی زندہ ہے، اب زید کی ایک گاڑی ہے، جو چاروں بیٹوں میں سے ایک بیٹا اس گاڑی کو چلاتا ہے ،اور شریک ہونے کی بناء پر تنخواہ بھی نہیں لیتا، بلکہ سارے پیسے گھر میں دیتا ہے ،اب مسئلہ یہ ہے کہ اس ڈرائیور کی بیوی ہے ،جس کے پاس سونا ہے، اور صاحبِ نصاب ہے ،سونے کی وجہ سے جس کی وجہ سے اس سے اس بیوی پر قربانی واجب ہے، لیکن نقد پیسے نہیں ہیں،اب ڈرائیور کہتا ہے کہ میں گاڑی کے اجتماعی پیسوں سے اگر قربانی کے بقدر پیسے لے لوں، اور اپنی بیوی کی طرف سے قربانی کرلوں ،تو یہ پیسے لینا میرے لئے جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں ہے، تو قرآن اور حدیث کی روشنی میں کوئی جواز کی صورت ہو تو برائے مہربانی وہ صورت بتا کر ممنون فرمائیں، اور واضح رہے کہ ڈرائیور پر بذاتِ خود قربانی واجب نہیں ہے، اور یہ اپنی بیوی کی طرف سے استحساناً ادا کرتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور کی بیوی جب صاحبِ نصاب ہے ،تو قربانی بھی اس پر واجب ہے، البتہ اس کی ملکیت میں نقدی نہ ہونے کی صورت میں سائل اگر با جازت یا اُسے اطلاع دے کر اس کی طرف سے قربانی ادا کر دے ،تو یہ بھی بلا شبہ جائز اور درست ہے۔ اور اس واجب کی ادائیگی میں اگر وہ مشترکہ آمدن سے لے لے ،تو اگرچہ اس کی گنجائش ہے، مگر اُسے چاہیئے کہ گھر کے سرپرست کے علم میں لاکر یہ کام کرے ،اس کی اجازت کے بغیر نہ کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: (قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه ،إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا اھ (6/ 312)۔
وفيه ايضاً: ولو ضحى عن أولاده الكبار وزوجته لا يجوز إلا بإذنهم. (6/ 315)۔
و في بدائع الصنائع: ولا يجوز التصرف في ملك الغير بغير إذنه اھ (2/ 234)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہ نواز عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82332کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات