طلاق

دو طلاقیں دینے کے ایک سال بعد تیسری طلاق دینا

فتوی نمبر :
82367
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو طلاقیں دینے کے ایک سال بعد تیسری طلاق دینا

سر مجھے معلوم کرنا ہے کہ میری طلاق ہوئی کہ نہیں،پہلے بھی فتوی لیا تھا پچھلے سال،جس کے مطابق ہمارے دو حق ختم ہوگئے تھے،اب میرے شوہر نے 18 اپریل کو دو بارہ فون کرکے غصے میں دو بار کہہ دیا ہے کہ میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں،مجھے جاننا ہے کہ میری طلاق ہو گئی ہے ؟بقول ان کے ہو گئی ہے، مجھے پلیز فتوی دیں ، جو کہ میں نادرا میں بھی جمع کروا سکوں،اور آگے کے69703 معلومات میں آسانی ہو،پرانا فتوی اٹیچ کر رہی ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

منسلکہ فتویٰ نمبر 69703 کے مطابق سائلہ کے شوہر نے جب ایک سال قبل " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " جیسے واضح الفاظ کے ساتھ تحریری طور پر دو طلاقیں دیدی تھیں ، اور اس کے بعد دورانِ عدت رجوع بھی کر لیا تھا، تو شرعاً بھی یہ رجوع درست ہوچکا تھا،جس کے بعد سائلہ کے شوہر کوآئندہ فقط ایک طلاق کا اختیار باقی تھا، لہذا اب حالیہ واقعہ کے دوران سائلہ کے شوہر نے جب فون پر غصے کی حالت میں مزید دو بار طلاق کے الفاظ بول دیے ،تو اس سے سائلہ پرتیسری طلاق بھی واقع ہوکر مجموعی اعتبار سے تینوں طلاقوں کے ساتھ حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ،جبکہ چوتھی طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغوہوچکی ہے ،لہذا اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور بغیرحلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، جبکہ سائلہ ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تنزیل القرآن : {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ)،(البقرہ :230)۔
وفي صحيح البخاري: عن عائشة،" ان رجلا طلق امراته ثلاثا فتزوجت، فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: اتحل للاول؟ قال:لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الاول".(5261)۔
وفی بدائع الصنائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله - عز وجل - {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره}، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدةاھ (3/187)۔
وفی الھندیہ: وعدة الحامل أن تضع حملها كذا في الكافي. سواء كانت حاملا وقت وجوب العدة أو حبلت بعد الوجوب كذا في فتاوى قاضي خان اھ(1/528)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82367کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات