خرید و فروخت

پیٹرول کوپن فروخت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
82610
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

پیٹرول کوپن فروخت کرنے کا حکم

السلام علیکم!
میں دراز ایپ سے پیٹرول کے کو پن خریدتا ہوں، جس پر مجھے بینک کی طرف سے 10 فیصد ڈسکاؤنٹ ملتا ہے، میں خرید کر پیٹرول استعمال نہیں کرتا ،میں کوپن اپنے بھائی کو دے کر پیسے لے لیتا ہو، جس پر مجھے 500 روپے بچتے ہیں، تو کیا اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ میں پیٹرول استعمال نہیں کرتا ،میرا بھائی پمپ پر کیشئر ہے، جس کی مدد سے میں وہ کو پن کیش کروالیتا ہوں تو یہ کیش لینا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ کو پن کی مالیت 5000 ہزار روپے ہے ،میں ایک کارڈ کے ذریعہ خریدتا ہوں ، مجھے 4500 روپے کا پڑتا ہے جس پر مجھے 500 روپے بچ جاتے ہیں، واضح رہے کہ اس کو پن کا حال جو بھی ہو وہ اس کے ذریعہ پٹرول پمپ سے اپنے لئے بھی تیل ڈلو اسکتا ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ پمپ والے اس کو پن کا کوڈ محفوظ کر لیتے ہیں اور بعد میں وہ ’’ در از ایپ‘‘ والوں سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق وصولی کر لیتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا در از ایپ سے بینک کے توسط سے پانچ ہزار کی مالیت کا پیٹرول کو پن دس فیصد ڈسکاؤنٹ کیساتھ ساڑھے چار ہزار روپے میں خرید کر اس کے ذریعے پیٹرول پمپ سے پیٹرول لینے کے بجائے محض کوپن کو پانچ ہزار روپے میں فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، تاہم مذکور کوپن کے ذریعے پیٹرول وصول کرنے کے بعد کسی کو فروخت کر کے نفع حاصل کرلے تو شرعاً اس کی اجازت ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی صحیح مسلم: عن ابی ھریرۃ۔رضی اللہ عنہ۔انہ قال لمروان: احللت بیع الربا،فقال مروان مافعلت؟ فقال ابوھریرۃ احللت بیع الصکاک،وقد نھی عن بیع الطعام حتیٰ یستوفی،قال فخطب مروان الناس فنھیٰ عن بیعھا اھ(2/4)۔
وفی تکملۃ فتح الملھم: قولہ(احللت بیع الصکاک) فی المنتقی(الصکوک الرقاع مکتوب فیھا اعطیات الطعام وغیرھا مما تعطیہ الامراء للناس) وقد دل حدیث الباب علیٰ حرمۃ بیع الصکاک لکونہ بیعا قبل القبض او بیع مالیس عند الانسان ولان العطاء لایملکہ صاحبہ الا بعد قبضہ وغایۃ مافی الباب ان یکون دینا مستحقا علیٰ بیت المال وبیع الدین من غیر من علیہ الدین لایجوز وھو مذھب الحنفیۃ اھ(1/360)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82610کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات