السلام علیکم، کیا کہتے ہیں علماء اس بارے میں کہ ایک شخص کو اپنا چچا زاد بھائی پسند نہیں اس کی اخلاق اور کچھ نا پسندیدہ افعال کی وجہ سے ( افعال کم عقلی اور بے جا کسی پر غصہ وغیرہ کرنا) تو کیا ان دونوں کی قربانی ایک جانور میں حصہ لینے سے ہوتی ہے یا نہیں؟ مذکورہ شخص کا اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ دل میں کوئی بغض حسد یا اس طرح کے منفی جذبات بالکل نہیں رکھتا، صرف ناپسندیدگی ہے۔
واضح ہوکہ قربانی کے جانور میں شرکت کا تعلق نیت، قربانی کے شرائط کے ساتھ ہے نہ کہ شخصی پسند یا ناپسند سے،لہذاسائل کااپنے چچازادبھائی سے ناپسندیدگی کے اظہارکے باوجوداس کے ساتھ قربانی میں شریک ہونادرست ہےبشرطیکہ دونوں کامال حلال اورنیت قربانی کی ہو۔جبکہ سائل کےلیے اپنے چچازادکےساتھ تعلقات میں بہتری کی سعی اور عفو و درگزر ، اپنانا افضل اور باعثِ اجر ہے۔جس کی کوشش کرتے رہناچاہیے۔