طلاق

تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ کیے سابقہ بیوی سے کچھ سالوں بعد نکاح کرناجائز ہے؟

فتوی نمبر :
83290
| تاریخ :
2025-06-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ کیے سابقہ بیوی سے کچھ سالوں بعد نکاح کرناجائز ہے؟

میری شادی 2011میں ہوئی اور میرے دو بیٹے ہیں ، 2021میں، میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی، اور 15 ، 20 دن کے بعد طلاق کے پیپرز بھجوا دیے، پھر 2023 میں میں نے دوسری شادی کی ،اب 2025 میں میں نے پہلی بیوی سے دوبارہ نکاح کیا اور میری پہلی بیوی نے دوسری شادی نہیں کی، میرا سوال یہ ہے کہ نکاح جائز ہے؟ پلیز قرآن کی دلائل سے بتائیں۔نوٹ:وضاحت پوچھنے پر یہ معلوم ہوا کہ شوہر نے صریح الفاظ سے ( میں طلاق دیتا ہوں) تین دفعہ طلاق دی تھی،اس کے بعد تین طلاق کے پیپرزسائن کرکے بھجوادیئے تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے 2021 میں اپنی بیوی کو تین مرتبہ مذکور الفاظ (میں طلاق دیتا ہوں) کہہ دیئے، تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی تھی ، جس کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا ، اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح ہوسکتا ہے، لہذا سائل کی سابقہ بیوی نے اگر دوسری جگہ باقاعدہ نکاح کر کے وہاں سے علیحدگی حاصل نہ کی ہو، تو فقط تین چار سال کا عرصہ گزرنے کی وجہ سے وہ سائل کے لئے حلال نہیں ہوگی، اس لئے سائل کا اس کے ساتھ دوبارہ کیا گیا نکاح درست نہیں ، بلکہ باطل اور کالعدم ہے، چنانچہ ان دونوں پر لازم ہے کہ وہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، اور اب تک ساتھ رہنے سے جو گناہ سرزد ہوا ہے، اس پر بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے مکمل اجتناب کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرہ :230)۔
و فی صحیح البخاری: عن عائشۃ رضی اللہ عنھا: أن رجلاً طلق إمرأتہ ثلاثاً، فتزوجت فطلق، فسئل النبی صلی اللہ علیہ و سلم: أ تحل للأول؟ قال: "لا، حتی یذوق عسیلتھا کما ذاق الأول" ( باب من أجاز الطلاق الثلاث، ج: 3، ص: 2392، ط: البشری)۔
و فی الھدایۃ: و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها "الخ (کتاب الطلاق، ج: 2، ص: 97، ط: البشری )۔
وفی بدائع الصنائع: و اما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک، وزوال حل المحلیۃ ایضا حتی لایجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر، لقولہ عز و جل (فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ سواء طلقھا ثلاثا متفرقا أو جملۃ واحدۃ الخ( فصل فی حکم الطلاق البائن، ج: 3، ص: 187، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83290کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات