کفر و موجب کفر

اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

فتوی نمبر :
8423
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
12/5/2010کو ایک معروف چینل کے پروگرام میں ایک خاتون اینکر نے 12 مئی کے ایشوز پر گفتگو کرتے ہوئے یہ الفاظ اپنے منہ سے ادا کیے ہیں (نعوذباللہ) ’’اللہ تو بے چارہ کیا کرے‘‘۔ اس کا وڈیو پروف یوٹیوب پر اَپ لوڈ ہے۔
اس حوالے سے چینل کے مالکان اور اس اینکرز اور پروگرام میں بیٹھے ہوئے افراد کے بارے میں کیا حکم ہے؟ شریعت کی روشنی میں فتویٰ کی شکل میں جواب اگر جلد از جلد مل جائے تو اس گستاخی کے حوالے سے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا جاسکے گا، آپ کے جواب کا منتظر!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

لفظ بے چارہ چونکہ ہمارے عرف میں عاجز اور بے بسی کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس لیے مذکور اینکر نے بھی اگر اسی معنیٰ میں استعمال کیا ہو تو چونکہ مذکور کلمات، کفریہ کلمات میں سے ہیں، اس لیے اس خاتون پر لازم ہے کہ وہ اپنی اس کفریہ حرکت پر علی الاعلان توبہ و استغفار اور تجدید ایمان کرلے اور اگر شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اور اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کرے تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے، جبکہ متعلقہ چینل والوں پر بھی لازم ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو کسی پروگرام میں دعوت دینے سے احتراز کریں، تاہم جن لوگوں نے اس کی اس کفریہ بات پر خوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے اس کو داد دی ہو تو وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں، ان سب پر بھی توبہ و استغفار اورتجدیدِ ایمان لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوی الهندية: یکفرٳذا وصف اللہ تعالی بما لایلیق به (ٳلی قوله)ٲو نسبه ٳلی الجهل ٲو العجز اھ (۲/۲۵۸)۔
وفي الفتاوی التتارخانية: وفي خزانة الفتاوی، ولو قال: للہ شریكٲو ولد (ٳلی قوله) ٲو عاجز، ٲو نقص بذاته ٲو صفاته کفر اھ (۵/۴۶۳) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمر علی ظہور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8423کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات