کفر و موجب کفر

کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

فتوی نمبر :
29304
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

مفتی صاحب! ہرعلاقے، ہر قبیلے اور خاندان میں خوشی اور غمی کا طریقہ الگ ہے جسے عرف عام میں رسم ورواج کہا جاتاہے، اگر یہ رسم ورواج علمائے کرام کی رہنمائی میں سنت کے مطابق ادا کیے جائیں تو سوال یہ ہے کہ: کیا بذاتِ خود لفظ رسم ورواج کفر اور شرک ہے؟ ہمارے ایک دوست کا کہناہے کہ رسم ورواج تو ہے ہی کفر اور شرک کا نام، حضرت صاحب! سوال کسی عمل کے بارے میں نہیں ہے، سوال صرف لفظ رسم ورواج کا ہے اگر مفتیان کرام سے مسئلہ پوچھ کر عمل میں سے خرافات وغیرہ نکال دی جائیں تو صرف لفظ رسم ورواج کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ محض رسم ورواج کا لفظ استعمال کرنے میں کسی قسم کی برائی اور کفر، شرک نہیں، بلکہ مخصوص طریقہ پر رسم و رواج کا اطلاق بلاشبہ جائز و درست ہے، اس لیے سائل کے مذکور دوست کی بات درست نہیں، البتہ وہ رسم جو دین میں نہ ہو اور دین کا لازمی حصہ سمجھ کر کیا جائےیا وہ رسومات احکامِ شرعیہ کے ساتھ متصادم ہوں تو ایسے رسومات سے بہر حال احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في مشکاة المصابیح: قال رسول اللہ ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ من ٲحدث في ٲمرنا هذا مالیس منه فهو رد اھـ (۱/۲۷)۔
وفي الدر المختار للعلامة الحصکفي: (ومبتدع) أي صاحب بدعة وهي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول اھـ
وفي حاشية ابن عابدین: تحت (وھي اعتقاد)(ٳلی قوله) ولا يخفى أن الاعتقاد يشمل ما كان معه عمل أو لا (ٳلی قوله) لها بأنها ما أحدث على خلاف الحق المتلقى عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - من علم أو عمل أو حال بنوع شبهة واستحسان، وجعل دينا قويما وصراطا مستقيما اهـ(۱/۵۶۱) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالواحداسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29304کی تصدیق کریں
0     1185
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات