کفر و موجب کفر

اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
58708
| تاریخ :
2009-06-18
عبادات / نماز / کفر و موجب کفر

اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

کیا فرماتےہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک عالم تحریری یا تقریری طور پر امام اعظم ابوحنیفہؒ پر شرک اور علم الغیب کا الزام لگاتے ہیں اور دعوت تبلیغ کو ایک الگ مذہب اور مسلک قرار دیتے ہیں اور تبلیغی جماعت پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ تبلیغی جماعت کے لوگ حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دیتے ہیں اور تبلیغی جماعت کو قرآن کا دشمن قرار دیتے ہیں اور تبلیغی حضرات پر جہاد کے انکار کے الزام لگاتے ہیں اور علامہ رشید احمد گنگویؒ اور شیخ الحدیث محمد زکریاؒ پر یہود اور نصاریٰ کافتویٰ لگاتے ہیں، کہ وہ یہودی تھےیا نصاریٰ، ایسے شخص کے بارے میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟ اور ان کی اقتداء کرنے والوں کو کیا کہیں گے؟ وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسلافِ امت کی شان میں لب کشائی بلاشبہ فسق ہے اور بلاتحقیق تبلیغی جماعت کے بارے میں بلاوجہ کی الزام تراشی جہالت پر مبنی ہے، اس لیے مذکور امام موصوف جب تک اپنی ان ناجائز حرکتوں اور امورِ فسق سے برأت کا اعلان کر کے اپنی لب کشائی پر توبہ و استغفار نہ کرے، اس وقت تک اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، تاہم مذکور عالم موصوف کی متعلقہ تحریر اور علمی اشکالات لکھ کر سوال دوبارہ بھیج دیا جائے تو اس پر مزید غور کیا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِينًا ﴾ (الأحزاب: 58)
و فی حاشية ابن عابدين: وأما الفاسق (إلی قوله) كالمبتدع تكره إمامته بكل حال، بل مشى في شرح المنية على أن كراهة تقديمه كراهة تحريم الخ (1/ 560) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مرشد صلاح الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58708کی تصدیق کریں
0     1122
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات