حقوق مسجد

مسجد کے صحن کو توڑ کراس پر استنجاء خانہ بنانا

فتوی نمبر :
85105
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / احکام مسجد / حقوق مسجد

مسجد کے صحن کو توڑ کراس پر استنجاء خانہ بنانا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں جس مسجد میں امام ہوں، اس کے صحن کے بائیں جانب کے حصہ میں سے کچھ حصہ کو لے کر تقریبا چھ سال پہلے وہاں ایک کمرہ بطور اسٹور مسجد کی دریاں وغیرہ رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، یہ کمرہ بنانے سے پہلے وہاں نمازیں بھی ادا کی جاتی رہیں ، اب مسجد کی انتظامیہ مذکورہ کمرہ کو توڑ کر اس میں استنجاء خانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، تو آیا ایسا کرنا ان کے لیے جائز ہے یا نہیں ؟ ذیل میں مسجد کے نقشہ کی صورت سی بنائی گئی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صحن اگر مسجد ہی کا حصہ تھا، اور عرف اور مسجد کی انتظامیہ کے نزدیک اسے مسجد ہی سمجھا جاتا رہا، اور اس کے ساتھ مسجد ہی کا معاملہ کرتے رہے، تو یہ جگہ اب بھی مسجد ہی ہے ، کسی دوسری مصلحت کے لیے اس کو مسجد سے الگ نہیں کیا جاسکتا، لہذا اس صورتحال میں چھ سال قبل اس جگہ کو نہ تو اسٹور بنانا شرعاً درست تھا، اور نہ ہی اب اس جگہ استنجاء خانہ بناناشر عا جائز ہے، البتہ یہ جگہ اگر مسجد کا با قاعدہ حصہ نہ تھی، تو سوال میں مذکور تصرف کی شرعاً بھی اجازت ہو گی۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ جواہر الفقہ جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 125 پر اپنے رسالہ " آداب المساجد " میں اس بابت لکھتے ہیں:
’’مسجد کے جزو کو مسجد سے علیحدہ کر کے اور کوئی چیز بنانا ہر گز جائز نہیں، اگر چہ مصالح مسجد ہی کے متعلق ہو مثلاً مسجد کے فرش میں حوض بنانا یا زینہ وغیرہ بنانا، البتہ مسجد بنانے کے وقت اول سے حوض وغیرہ کی جگہ متعین کر کے الگ کر لی جائے تو جائز ہے جیسا کہ عموما دستور ہے ‘‘۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: [فرع] لو بنى فوقه بيتا للإمام لا يضر لأنه من المصالح، أما لو تمت المسجدية ثم أراد البناء منع ولو قال عنيت ذلك لم يصدق تتارخانية، فإذا كان هذا في الواقف فكيف بغيره فيجب هدمه ولو على جدار المسجد، ولا يجوز أخذ الأجرة منه ولا أن يجعل شيئا منه مستغلا ولا سكنى بزازية. (4/ 358)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار)؛ (قوله: أما لو تمت المسجدية) أي بالقول على المفتى به أو بالصلاة فيه على قولهما ط وعبارة التتارخانية، وإن كان حين بناه خلى بينه وبين الناس ثم جاء بعد ذلك يبني لا یترك اهـ (4/ 358) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85105کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 0
  • گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حقوق مسجد 1
  • پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • عام راستے کو مسجد میں شامل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجد کیلئے چندہ کے لئے چندہ کرکے اجرت لینا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 3
  • حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 2
  • ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 1
  • واقف کے بیٹوں کا زمین کسی پر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • دفترمیں باجماعت نماز پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کو صدقہ یا ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد کے ایک حصے کو مدرسۃ البنات کے ساتھ خاص کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
  • مسجد میں شامل کئے گئے راستے کو دوبارہ راستہ بنانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حقوق مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات