رضاعت

ایک بچہ کے دودھ پینے کی وجہ دیگر بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
85660
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

ایک بچہ کے دودھ پینے کی وجہ دیگر بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ!محترم مفتی صاحب !عرض یہ ہےکہ جاوید علی اور سجاد علی دونوں سگے بھائی ہیں،جاوید علی کے تین بیٹے ہیں ،بڑا بیٹا( جواد علی) درمیانہ بیٹا( فواد علی) چھوٹا بیٹا( مراد علی)۔
سجاد علی کے دو بچے ہیں، بیٹا( حماد علی)بیٹی( جلوہ علی )حماد علی بن سجاد علی نے جاوید علی کی بیوی کا دودھ پیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا حماد علی کی بہن جلوہ علی، جاوید علی کے کسی بیٹے سے نکاح کر سکتی ہے؟شریعت کی روشنی میں اس کا حکم بیان فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مدتِ رضاعت میں دودھ پینے کی وجہ سےصرف دودھ پینے والے/والی کا رشتہ مرضعہ اور اس کےاصول وفروع اور شوہرکے ساتھ حرام ہوتا ہے،اس کے دیگر بہن بھائیوں کا رشتہ حرام نہیں ہوتا،لہذا صورتِ مسؤلہ میں مسماۃ جلوہ علی نے اگر مدّتِ رضاعت میں اپنی چچی کا دودھ نہ پیا ہو،او نہ ہی جاوید علی کے اس بیٹے نے(جس سے نکاح کیا جارہا ہے ) جلوہ علی کی والدہ (چچی )کا دودھ پیا ہوتو ایسی صورت میں جلوہ علی کا نکاح اپنے چچا زاد بھائیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہوگا، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جارہی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار :(وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر اھ (3/ 217)۔
وفی المبسوط للإمام السرخسي: ولو أن امرأتين لإحداهما بنون وللأخرى بنات فأرضعت التي لها البنات ابنا من بني الأخرى، فإنما تحرم بناتها على ذلك الابن بعينه؛ لأنه صار أخا لهن من الرضاعة، ولا يحرم أحد من بناتها على سائر بني المرأة الأخرى؛ لأنه لم يوجد بينهم الأخوة من الرضاعة حيث لم يجتمعوا على ثدي واحد، ولو كانت المرأة التي لها البنون أرضعت إحدى بنات الأخرى حرمت تلك الابنة على بني المرضعة وغيرها من بناتها يحل على المرضعة، ولو كانت أم البنات أرضعت أحد البنين وأم البنين أرضعت إحدى البنات لم يكن للابن المرتضع من أم البنات أن يتزوج واحدة منهن وكان لإخوته أن يتزوجوا بنات الأخرى إلا الابنة التي أرضعتها أمهم وحدها؛ لأنها أختهم من الرضاعة اھ(30//301)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85660کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات