محرم و نامحرم

بھانجے کا بیٹا محرم ہوتا ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
85664
| تاریخ :
2025-08-28
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

بھانجے کا بیٹا محرم ہوتا ہے یا نہیں؟

میں اپنی خالہ کا بھانجا ہوں، تو کیا میں اُن کا محرم ہوں؟ اگر ہاں، تو کیا میرا بیٹا بھی اُن کا محرم ہوگا یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خالہ قرآن کریم کی واضح نص کی رو سے محرماتِ ابدیہ( جن کے ساتھ نکاح کرنا ہمیشہ کے لئے حرام ہے)میں داخل ہے، سائل اپنی خالہ کا بھانجا ہونے کی وجہ سے بلاشبہ ان کا محرم ہے، اسی طرح سائل کی خالہ چونکہ سائل کے بیٹے کے لئے اس کی دادی کی بہن ہے،اور جس طرح دادی محارم میں سے ہے،اسی طرح دادی کی بہنیں بھی محارم میں داخل ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قالہ اللہ تعالی : حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ الایۃ( سورۃ النساء،جز نمبر 4،آیت نمبر 23)۔
و فی النتف في الفتاوى للسغدی: والصنف الثالث الاخوة والاخوات من اي وجه كانوا لاب وام أو لاب أو لام وأولاد جميعهم وان بعدوا الخ (وجوه الحرمة المؤبدة، ج 1،ص 253،ط: دار الفرقان / مؤسسة الرسالة)۔
و فی الھندیۃ: (القسم الأول المحرمات بالنسب) وهن الأمهات والبنات والأخوات والعمات والخالات( الی قولہ) وأما الخالات فخالته لأب وأم وخالته لأب وخالته لأم وخالات آبائه وأمهاتهاالخ ( القسم الاول المحرمات بالنسب،ج1،ص 273 ،ط:ماجدیۃ)۔
و فی الدر المختار: أسباب التحريم أنواع: قرابة، ( الی قولہ)(حرم) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح (أصله وفروعه) علا أو نزل (وبنت أخيه وأخته وبنتها) ولو من زنى (وعمته وخالته) فهذه السبعة مذكورة في آية - {حرمت عليكم أمهاتكم} [النساء: 23] الخ
و فی الشامیۃ تحت: قوله: قرابة) كفروعه وهم بناته وبنات أولاده، وإن سفلن، وأصوله وهم أمهاته وأمهات أمهاته وآبائه إن علون وفروع أبويه، وإن نزلن فتحرم بنات الإخوة والأخوات وبنات أولاد الإخوة والأخوات، وإن نزلن وفروع أجداده وجداته ببطن الخ(فصل في المحرمات،ج 3،ص 28،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85664کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک مغالطہ کہ سالی محرم ہےجب تک بیوی زندہ ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا سوتیلی ماں کا بھائی محرم ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • جوائنٹ فیملی سسٹم میں جیٹھ اور نند کے بیٹوں سے پردہ کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے پیار ومحبت کرنا اور بلا واسطہ اس سے نکاح کی بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ماں کے دوسرے شوہر کے بچے جو اُس کی پہلی بیوی سے ہیں محرم ہیں یا نا محرم؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ربیبہ (بیوی کی پہلے شوہر سے بیٹی) کے محرم و نامحرم ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات